QR CodeQR Code

مون سون کی بارشوں کے نقصان سے بچنے کیلئے تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں، میر سرفراز بگٹی

21 May 2014 12:33

اسلام ٹائمز: ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے صوبائی دفتر میں میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے وزیر داخلہ بلوچستان کا کہنا تھا کہ صوبے میں کوئی ضلع آفت زدہ نہیں ہے نقصانات کا اازلہ تحقیقات کے بعد ہوگا۔ صوبائی محکموں میں خرید و فروخت کی بجائے میرٹ پر بھرتیاں کی جا رہی ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ (ن) بلوچستان کے رہنماء سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ حکومت نے مون سون بارشوں میں ہونے والے نقصانات سے بچنے کیلئے تیاریاں مکمل کرلی ہیں۔ صوبہ کے چار اضلاع میں بارشوں سے ہونیوالے نقصانات کا ازالہ کرلیا گیا ہے۔ کسی ضلع کو آفت زدہ قرار نہیں دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان قدرتی آفات سے نمٹنے کیلئے محکمے میں مزید 46 آسامیاں میرٹ پر بھرتی کی گئی ہیں۔ سبی، تربت، بارکھان اور موسٰی خیل میں بارشوں سے تین افراد جاں بحق ہوئے۔ ڈیرہ بگٹی میں تیز آندھی آنے سے پوری بستی جل گئی تھی، جن کیلئے تین ٹرک امدادی سامان فوری طور پر بھیجا گیا۔ کوئٹہ کے علاقے ہزار گنجی میں بارشوں میں برساتی نالے پر گھروں کی تعمیر سے نقصانات ہوئے تھے۔ صوبے میں کوئی ضلع آفت زدہ نہیں ہے نقصانات کا ازالہ تحقیقات کے بعد ہوگا۔ صوبائی محکموں میں خرید و فروخت کے بجائے میرٹ پر بھرتیاں کی جا رہی ہیں۔ میڈیا کرپشن کی نشاندہی کریں کارروائی کرینگے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں نون لیگ مخلوط حکومت کا حصہ ضرور ہے لیکن مرکزی کردار ہمارا نہیں۔


خبر کا کوڈ: 384697

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/384697/مون-سون-کی-بارشوں-کے-نقصان-سے-بچنے-کیلئے-تیاریاں-مکمل-کرلی-گئی-ہیں-میر-سرفراز-بگٹی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org