QR CodeQR Code

مسائل سے نمٹنے کیلئے ہمیں علوی کردار کو اپنانا ہوگا، علامہ مقصود علی ڈومکی

21 May 2014 16:30

اسلام ٹائمز: جشن مولود کعبہ امام علی (ع) کی تقریب سے خطاب میں علامہ مقصود علی ڈومکی کا کہنا تھا کہ جسطرح حضرت مالک اشتر (رض) اور حضرت میثم تمار (رض) مولود کعبہ کے نقش قدم پر چلتے رہیں، ہمیں بھی اس طرح چلنا ہوگا۔


اسلام ٹائمز۔ جامعہ امام صادق (ع) کوئٹہ میں جشن مولود کعبہ امام علی (ع) کی تقریب سے خطاب میں ایم ڈبلیو ایم بلوچستان کے سیکرٹری جنرل علامہ مقصود علی ڈومکی کا کہنا تھا کہ کعبہ اور مولود کعبہ دونوں ہی مرکز ہدایت ہیں، قرآن کریم میں دونوں کی طہارت کا تذکرہ کیا گیا ہے۔ انکا مزید کہنا تھا کہ ہمیں اپنے آپ کو علوی کردار میں ڈھالنا ہوگا اور امام علی (ع) کے نقش قدم پر اس طرح چلنا ہوگا، جسطرح حضرت مالک اشتر (رض) اور حضرت میثم تمار (رض) چلتے رہے۔ اس موقع پر تقریب جشن سے خطاب میں جامعہ امام صادق (ع) کے پرنسپل علامہ محمد جمعہ اسدی، بروری کے مولانا آغا حسینی نے بھی تقریب سے خطاب کیا۔ تقریب میں علمائے کرام اور مومنین کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور بارگاہ امامت میں نذرانہ عقیدت پیش کیا۔


خبر کا کوڈ: 384816

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/384816/مسائل-سے-نمٹنے-کیلئے-ہمیں-علوی-کردار-کو-اپنانا-ہوگا-علامہ-مقصود-علی-ڈومکی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org