QR CodeQR Code

جیو کا معاملہ حل کرنیکا اختیار پیمرا کو ہی ہے، پرویز رشید

21 May 2014 18:29

اسلام ٹائمز: پارلیمنٹ میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ وزارت قانون نے جیو کے معاملے پر اپنی رائے وزارت اطلاعات کو بھجوا دی ہے۔ ہم پیمرا کے معاملے پر مداخلت نہیں کرنا چاہتے۔


اسلام ٹائمز۔ وفاقی حکومت نے پیمرا قوانین پر عمل درآمد کے لئے کمیشن بنانے کا فیصلہ کیا ہے، کمیشن میں اے پی این ایس، سی پی این ای اور پی بی اے کے نمائندے شامل ہوں گے۔ وزیر اطلاعات پرویز رشید کا کہنا ہے کہ جیو کا معاملہ حل کرنے کا اختیار پیمرا کو ہی ہے وہی فیصلہ کرے گا۔ قومی ادارے کی حیثیت سے فوج کا کوئی سیاسی ایجنڈا نہیں۔ اسلام آباد میں پارلیمنٹ ہاوس میں میڈیا سے بات چیت میں پرویز رشید کا کہنا تھا کہ وزارت قانون نے جیو کے معاملے پر اپنی رائے وزارت اطلاعات کو بھجوا دی ہے۔ ہم پیمرا کے معاملے پر مداخلت نہیں کرنا چاہتے، انہوں نے کہا کہ قانونی رائے لینے میں وقت لگتا ہے۔ قانونی رائے ایسی چیز نہیں کہ بازار سے خرید کر لے آئیں۔ 
پرویز رشید کا کہنا تھا کہ جیو نے معافی مانگ لی، معافی مانگنا بھی اس بات کا اعتراف ہے کہ جیو نے غلطی کی۔ مہذب معاشرے میں معافی کو تسلیم کر لیا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ معاملے کے حل کے لئے تمام نجی ٹی وی چینلز کے مالکان سے بات بھی کی ہے۔ دبئی چھپ کر نہیں گیا، سب کو معلوم تھا، ضابطہ اخلاق کے لئے میڈیا مالکان سے رابطہ کرنا میری ذمہ داری ہے۔ پرویز رشید نے کہا کہ کسی وزیر کو کوئی ادارہ بند کرنے یا کھولنے کا اختیار نہیں ہونا چاہیئے۔ فتوے سب سے زیادہ میرے بارے میں آئے۔ بیمار ذہنوں کو تبدیل کرنے کی ضروت ہے۔


خبر کا کوڈ: 384891

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/384891/جیو-کا-معاملہ-حل-کرنیکا-اختیار-پیمرا-کو-ہی-ہے-پرویز-رشید

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org