QR CodeQR Code

صیہونی فوج کی سفاکی، طاقت کے نشے میں چور فوجیوں نے 2 نہتے فلسطینی نوجوانوں کو شہید کر ڈالا

21 May 2014 15:30

اسلام ٹائمز: وڈیو جاری کرنیوالی انسانی حقوق کی تنظیموں کا کہنا ہے کہ صیہونی فوج کے ہاتھوں فلسطینی نوجوانوں کا قتل غیر قانونی ہے۔ صیہونی فوج کی سفاکی کا یہ پہلا واقعہ نہیں، اس سے پہلے بھی بے شمار فلسطینی نوجوان اسکی درندگی کا نشانہ بن چکے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ ہتھیار تو دور کی بات، ہاتھ میں پتھر تک نہ تھا، لیکن پھر بھی اسرائیلی فوج نے 2 فلسطینی نوجوانوں کو سفاکی سے مار ڈالا۔ صیہونی فوج کی درندگی کی ویڈیو سامنے آگئی ہے۔ وڈیو میں دیکھایا گیا ہے کہ فلسطینی نوجوان جس کے ہاتھ میں ہتھیار ہے نہ پتھر، اس نے صیہونی فوج کو گالی دی اور نہ ہی کوئی نعرہ لگایا، لیکن پھر بھی طاقت کے نشے میں چور صیہونی فوجی نے اس راہ چلتے 17 سالہ نوجوان کو نشانہ بنایا اور انتہائی بے دردی سے اس بے گناہ کو شہید کر دیا۔ ایک اور ویڈیو میں صیہونی فوج نے ایک اور 16سالہ نہتے نوجوان کو نشانہ بنایا اور اس بے گناہ فلسطینی کو فائرنگ کرکے شہید کر دیا۔ صیہونی فوج کی سفاکی کا یہ پہلا واقعہ نہیں، اس سے پہلے بھی بے شمار فلسطینی نوجوان اس کی درندگی کا نشانہ بن چکے ہیں۔ وڈیو جاری کرنے والی انسانی حقوق کی تنظیموں کا کہنا ہے کہ صیہونی فوج کے ہاتھوں فلسطینی نوجوانوں کا قتل غیر قانونی ہے۔


خبر کا کوڈ: 384913

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/384913/صیہونی-فوج-کی-سفاکی-طاقت-کے-نشے-میں-چور-فوجیوں-نے-2-نہتے-فلسطینی-نوجوانوں-کو-شہید-کر-ڈالا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org