0
Wednesday 21 May 2014 23:45

کالعدم جماعتوں کی ٹی وی چینلوں پر کوریج رکوانے کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کرنیکا فیصلہ

کالعدم جماعتوں کی ٹی وی چینلوں پر کوریج رکوانے کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کرنیکا فیصلہ
اسلام ٹائمز۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ کالعدم تنظیموں کی ٹی وی چینلوں پر کوریج کو روکنے کیلئے سپریم کورٹ آف پاکستان میں درخواست دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ درخواست جمعہ یا ہفتہ کے روز دائر کی جائیگی جس میں موقف اختیار کیا جائیگا کہ ٹی وی چینلز پر کالعدم جماعتوں کو کوریج دیکر پولیس آرڈنینس 2002ء اور پیمرا آرڈنیننس 2003ء کی کھلی خلاف ورزی کی جا رہی ہے، لٰہذا عدالت پیمرا کو پابند بنائے کہ وہ ان آرڈنیننس پر عمل درآمد کو یقینی بنائے۔ درخواست میں کہا جائیگا کہ کالعدم جماعتوں کے پروگرام جلسے، جلوس، پریس کانفرنس، کارنر میٹنگ کی ٹی وی کوریج پر پابندی عائد کی جائے۔ درخواست میں عدالت سے استدعا کی جائیگی کہ تحریک طالبان جس پر پابندی عائد ہے، اس کے اہم مطلوب افراد کے بیانات پر پابندی عائد کی جائے، فرقہ واریت پھیلانے والے علماء جن پر مقدمات درج ہیں، ان کے ٹی وی ٹاک شوز میں آنے پر پابندی عائد کی جائے۔

جن تنظیموں پر پابندی عائد ہے ان میں کالعدم لشکر جھنگوی، تحریک طالبان پاکستان، سپاہ صحابہ پاکستان، اہل سنت والجماعت نمایاں جماعتیں ہیں۔ تحریک طالبان کے ایک سو سات افراد کی گرفتاری پر ایف بی آئی نے انعام رکھا ہوا ہے اور ایک سو سترہ افراد وزارت داخلہ کو مطلوب ہیں۔ یاد رہے کہ 2001ء میں دو جماعتوں پر پابندی عائد کی گئی، اسی طرح 2002ء میں پانچ، 2003ء میں چھ، 2004 سے 2008ء کے درمیان ایک جماعت اور 2010ء میں چھ جماعتوں پر پابندی عائد کی گئی، جبکہ 2011ء میں تین اور 2012ء میں 13 جماعتوں پر پابندی عائد کی گئی۔ ان جماعتوں کو ٹی وی چینل پر کوریج دیکر پولیس آرڈنینس 2002ء اور پیمرا آرڈنیننس 2003ء کی کھلی خلاف ورزی کی جا رہی ہے۔ اس کے علاوہ پیمرا میں بھی درخواست دائر کی جائیگی۔
خبر کا کوڈ : 384954
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش