0
Wednesday 21 May 2014 23:50

وزیراعظم نواز شریف کو نریندر مودی کی تقریب حلف برداری میں شرکت کی دعوت

وزیراعظم نواز شریف کو نریندر مودی کی تقریب حلف برداری میں شرکت کی دعوت
اسلام ٹائمز۔ بھارت کے نو منتخب وزیراعظم نریندر مودی کی جانب سے وزیراعظم نواز شریف کو تقریبِ حلف برداری میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔ دفتر خارجہ نے دعوت نامہ موصول ہونے کی تصدیق کر دی ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف کو نریندر مودی کی حلف برداری کی تقریب کا دعوت نامہ موصول ہوگیا ہے۔ دعوت نامہ بھارتی ہائی کمیشن کی جانب سے بھیجا گیا ہے، بھارتی وزیراعظم کی تقریب حلف برداری چھبیس مئی کو نئی دہلی میں ہوگی۔ یاد رہے کہ وزیراعظم نواز شریف نے الیکشن میں اکثریت حاصل کرنے پر نریندر مودی کو مبارکباد دی تھی۔
 
دیگر ذرائع کے مطابق بھارت کے نو منتخب وزیراعظم نریندر مودی نے پاکستانی وزیراعظم نواز شریف کو اپنی تقریبِ حلف برداری میں شرکت کی دعوت دی ہے۔ دفتر خارجہ نے دعوت نامہ موصول ہونے کی تصدیق کر دی۔ بھارتیہ جنتا پارٹی کی ترجمان نرملا سیتھا رام نے ایک بیان میں کہا ہے کہ حلف برداری کی تقریب پیر کے روز منعقد ہو رہی ہے، جس میں جنوبی ایشیا کی علاقائی تعاون کی تنظیم سارک کے رہنماوٴں کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مہمانوں کی فہرست میں پاکستانی وزیراعظم نواز شریف کا نام بھی شامل ہے۔ سری لنکا کے صدر کے ایک قریبی ساتھی نے بتایا ہے کہ صدر راجا پاکسے کو دعوت نامہ ملا ہے اور وہ تقریب میں شرکت کریں گے۔ اس سے پہلے بھارتی انتخابات کے نتائج کے اعلان کے بعد وزیراعظم نواز شریف ان رہنماوٴں میں شامل تھے جنھوں نے نریندر مودی کو مبارک باد کا پیغام بھجوایا تھا اور پاکستان آنے کی بھی دعوت دی تھی۔
خبر کا کوڈ : 384970
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش