0
Thursday 22 May 2014 10:58

افغان طالبان نے آٹھ پولیس اہلکاروں کے سر قلم کر دیئے

افغان طالبان نے آٹھ پولیس اہلکاروں کے سر قلم کر دیئے
اسلام ٹائمز: افغانستان کے حکام کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران دو مختلف واقعات میں سولہ پولیس اہلکاروں ہلاک کیا گیا، جن میں سے آٹھ کے سر قلم کردئیے گئے ہیں۔ صوبہ ذابل کے نائب گورنر محمد جان رسول یار نے خبر رساں ادارے کو بتایا کہ منگل کو ضلع نوبہار میں آٹھ مقامی پولیس اہلکاروں کی سر کٹی لاشیں ملیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ہلاک کیے پولیس اہلکاروں کو دو ہفتے قبل ایک حملے میں عسکریت پسندوں نے اغوا کر لیا تھا۔ ذابل پولیس کے ڈپٹی سربراہ غلام جیلانی فراحی نے بتایا کہ پولیس اہلکاروں کو پہلے فائرنگ سے ہلاک کیا گیا اور بعد میں ان کے سر قلم کیے گئے۔ افغان صوبے بدخشاں میں بھی مختلف پولیس چوکیوں پر عسکریت پسندوں کے حملے میں کم از کم 8 پولیس اہلکار ہلاک ہو گئے۔ نائب صوبائی گورنر گل محمد بیدار نے بتایا کہ طالبان  نے ارد گرد کے پہاڑوں سے راکٹوں اور چھوٹے ہتھیاروں سے پولیس چوکیوں پر حملہ کیا جس سے آٹھ پولیس اہکار ہلاک ہوئے۔ بدخشاں پولیس نائب سربراہ عبدالقادر سید نے حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ حملے میں تیرہ طالبان بھی مارے گئے۔ طالبان نے حملے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے اور کہا ہے کہ انہوں نے دور دراز ضلع کا کنٹرول سنبھال لیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 385030
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش