0
Thursday 22 May 2014 15:30

جامعۃ الزہرا اسلام آباد کے 20 سالہ سفر علم و ہدایت کی تکمیل پر تقریب کا انعقاد

جامعۃ الزہرا اسلام آباد کے 20 سالہ سفر علم و ہدایت کی تکمیل پر تقریب کا انعقاد
اسلام ٹائمز۔ مرکز علوم دینیہ، جامعۃ الزہرا (س)، اسلام آباد میں 1994ء سے جہاں پر طالبات کے لیے تعلیمی اور تربیتی خدمات انجام دے رہا ہے، وہاں پر معاشرے میں بہترین تبلیغی فرائض بھی انجام دے رہا ہے۔ اپنے 20 سالہ سفر علم و ہدایت کے مکمل ہونے پر، الصادق کمپلیکس اسلام آباد میں ایک محفل جشن کا اہتمام کیا گیا۔ جشن کی تقریب میں طالبات کے والدین، علماء کرام، تنظیمی، سماجی شعبوں سے تعلق رکھنے والے خواتین و حضرات نے شرکت کی۔ جامعة الزہرا کے بیس سالہ تعلیمی سفر کی تکمیل کے سلسلہ میں منعقد ہونے والی اس محفل میں مفسر قرآن حجۃالاسلام والمسلمین علامہ شیخ محسن علی نجفی (دامت برکاتہ) بطور مہمان خصوصی تشریف لائے۔ جامعۃ الزہرا کی پرنسپل خانم نصرت زہرا جعفری نے جامعہ کے 20 سالہ سفر علم و ہدایت پر روشنی ڈالتے ہوئے حاضرین کو جامعہ کی خدمات سے آگاہ کیا۔ تقریب میں خانم سیدہ بنت الھدی کاظمی، خانم عالیہ زینب، خانم کلثوم بہرام، خانم رضوانہ ہاشمی اور مولانا سید علی حسین مدنی نے بھی خطاب کیا۔ 

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے مدارس دینی کے فلسفہ وجودی، معاشرے اور  مدارس دینی کے باھم ارتباط اور اسکے ثمرات پر سیر حاصل بحث کی۔ تقریب میں طالبات کے ہاتھوں سے بنائے گئے مختلف ماڈلز بھی رکھے  گئے تھے۔ جامعہ کی طالبات نے  اپنے تعلیمی اور تربیتی پروگرامز کی presentations پیش کیں۔ تقریب کے اختتام پر مہمان خصوصی علامہ شیخ محسن نجفی نے جامعہ کی معلمات میں شیلڈز تقسیم کیں اور بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی طالبات میں انعامات تقسیم کئے۔ علامہ شیخ محسن نجفی اپنے خطاب میں جامعہ کی خدمات کو سراہا  اور خواتین کے لئے دینی تعلیم کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ پروگرام کے آخر میں حجۃ الاسلام قاری ابرار حسین عرفانی نے دعائے امام زمانہ  علیہ السلام تلاوت کی۔
خبر کا کوڈ : 385069
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش