0
Thursday 22 May 2014 20:31

غلطی کی معافی مانگنے والے کیخلاف کارروائی کا جواز نہیں بنتا، پرویز رشید

غلطی کی معافی مانگنے والے کیخلاف کارروائی کا جواز نہیں بنتا، پرویز رشید
اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات پرویز رشید کا کہنا ہے کہ غلطی کی معافی مانگنے والے کے خلاف کارروائی کا جواز نہیں بنتا، اس کے لئے ہمیں درگذر سے کام لینا چاہیے۔ اسلام آباد میں اپنی اہلیہ اور بیٹی کے ہمراہ سینیئر صحافی حامد میر کی عیادت کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے پرویز رشید نے کہا کہ اگر جیو نے معافی مانگی ہے تو اسے قبول کرلینا چاہئے، تاہم جن کی دل آزاری ہوئی ان کا مداوا ضروری ہے، غلطی کی معافی مانگنے والے کے خلاف کارروائی کا جواز نہیں بنتا۔ انہوں نے کہا کہ  ہمیں معاشرے میں برداشت کو فروغ اور درگذر سے کام لینا چاہئے، پاکستان کے اور بھی بڑے مسائل ہیں، جن پر توجہ دینی چاہئے۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ اس سے پہلے اے آر وائی کی نشریات سے عدالت کو شکایت پیدا ہوئی تو رجسٹرار نے چینل کو بند کرنے کا کہا تھا، تاہم ہم نے اس وقت بھی مخالفت کی تھی کہ چینل بند نہیں ہونا چاہیے اور آج بھی کہتا ہوں، جیو یا کسی اور چینل سے غلطی ہو تو اسے بند نہیں کرنا چاہئے، ایک دوسرے کے گریبان میں ہاتھ ڈالنا اسی شاخ کو کاٹنا ہے جس پر بیٹھے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں یہاں اپنی بیٹی اور اہلیہ کے ساتھ حامد میر کی عیادت کرنے کے لئے آیا ہوں اور یہ ایک فیملی ملاقات ہے، جس میں اس شخص سے ملاقات ہوئی جو اِس وقت مشکل میں ہے۔
خبر کا کوڈ : 385273
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش