QR CodeQR Code

آئی ایس او ملت کیلئے شجر سایہ دار کی مانند ہے، مدثر حیدر

22 May 2014 21:53

اسلام ٹائمز: یوم تاسیس کے موقع پر اپنے ایک پیغام میں ڈویژنل صدر آئی ایس او گلگت کا کہنا ہے کہ اس الٰہی پلیٹ فارم نے ابتک قوم کو ہزاروں باعمل اور انقلابی نوجوان فراہم کئے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنس آرگنائزیشن پاکستان کے یوم تاسیس کے موقع پر آئی ایس او گلگت ڈویژن کے صدر مدثر حیدر نے اپنے ایک خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ آئی ایس او ملت کیلئے ایک شجر سایہ دار کی طرح اپنا کردار ادا کرتی رہی ہے۔ تشیع کے حقوق کا تحفظ ہو یا عزاداری سید الشہداء کا دفاع، طلباء حقوق کی جدوجہد ہو یا مستضعفین جہاں کیلئے آواز بلند کرنا، آئی ایس او کے نوجوانوں نے ہمیشہ ہراول دستے کا کردار ادا کیا ہے۔ انکا مزید کہنا ہے کہ آئی ایس او کو یہ اعزاز بھی حاصل ہے کہ انہوں نے معاشرے کیلئے باشعور اور تربیت یافتہ افراد کی ایک بہت بڑی کھیپ تیار کرکے فراہم کی ہے جو مختلف شعبہ ہائے زندگی میں آج اپنی کارکردگی کے جوہر دکھا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انشاءاللہ ایثار و قربانی کا یہ سفر تا ظہور امام زمانہ (عج) جاری و ساری رہیگا۔


خبر کا کوڈ: 385278

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/385278/آئی-ایس-او-ملت-کیلئے-شجر-سایہ-دار-کی-مانند-ہے-مدثر-حیدر

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org