0
Thursday 22 May 2014 23:21

کراچی، میٹھادر تھانے میں جیو انتطامیہ، میر شکیل الرحمان و ویگر کیخلاف مقدمہ درج

کراچی، میٹھادر تھانے میں جیو انتطامیہ، میر شکیل الرحمان و ویگر کیخلاف مقدمہ درج
اسلام ٹائمز۔ گستاخانہ پروگرام چلانے پر عدالتی حکم کے بعد جیو انتظامیہ کے خلاف میٹھادر تھانے میں مقدمہ درج کر لیا گیا جس میں جیو کے مالک میر شکیل سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق گستاخانہ پروگرام چلانے اور اہل بیت (ع) کی توہین کرنے پر عدالتی حکم کے بعد کراچی کے میٹھادر تھانے میں جیو انتظامیہ کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جس میں جیو کے مالک میر شکیل الرحمان، پروگرام کی میزبان شائستہ لودھی، اداکارہ وینا ملک اور اس کے شوہر اسد خٹک و دیگر فریق بنایا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق مقدمہ نمبر 14/109 مرزا آصف ایڈووکیٹ کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے جبکہ مقدمے میں 295 اے، 298 اے، 7 اے اور ٹی اے کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔ واضح رہے کہ جیو ٹی وی کے گستاخانہ پروگرام کے خلاف ملک بھر میں مظاہرے جاری ہیں اور پیمرا اتھارٹی نے بھی جیو نیوز، جیو تیز اور جیو انٹرٹینمنٹ کے لائسنس معطل کرنے کا حکم دے رکھا ہے جبکہ ملک کی مختلف عدالتوں میں بھی جیو انتظامیہ اور میر شکیل الرحمان کے خلاف اہل بیت (ع) کی گستاخی کرنے پر درخواستیں دائر کی گئی ہیں۔
خبر کا کوڈ : 385296
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش