0
Wednesday 29 Sep 2010 11:31

دہشت گردی ایک عالمگیر مسئلہ ہے، کسی خطے سے نہیں جوڑا جا سکتا، سلامتی کونسل

دہشت گردی ایک عالمگیر مسئلہ ہے، کسی خطے سے نہیں جوڑا جا سکتا، سلامتی کونسل
اسلام ٹائمز- اے آر وائے نیوز کے مطابق اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے کہا ہے کہ دہشت گردی ایک عالمگیر مسئلہ ہے اور اس کو کسی خاص خطہ سے نہیں جوڑا جا سکتا، دہشت گردی کے خاتمے اور عالمی امن کے فروغ کیلئے مربوط کوششوں کی ضرورت ہے۔
اجلاس کے خاتمہ پر صدارتی بیان جاری کیا گیا جس میں اقوام متحدہ کے تمام رکن ممالک سے کہا گیا ہے کہ وہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اپنی ان ذمہ داریوں کو پورا کریں جن کا انہوں نے وعدہ کیا ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ اہم بین الاقوامی ایجنڈا ہونا چاہئے، اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل اس بات کو تسلیم کرتی ہے کہ دہشت گردی کو صرف طاقت، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور ایجنسیوں کے ذریعے ختم نہیں کیا جا سکتا، دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے ان مسائل کا حل ضروری ہے جن کے باعث دہشت گردی کو فروغ حاصل ہو رہا ہے۔ بیان میں انسداد دہشت گردی کیلئے جامع کوششوں، انسانی حقوق کے احترام اور قانون کی بالادستی کو یقینی بنانے کیلئے اقدامات پر بھی زور دیا گیا ہے۔
اجلاس کی صدارت ترکی کے وزیر خارجہ احمد داؤد اوغلو نے کی۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردوں نے عراق سے لے کر پاکستان تک اور الجزائر سے لے کر افغانستان تک حملے کئے اور اقوام متحدہ کو بھی نہیں چھوڑا۔ انہوں نے کہا کہ اگرچہ دہشت گردی کے واقعات بڑھے ہیں تاہم عالمی برادری کا عزم کمزور نہیں ہوا۔ انہوں نے کہا کہ گذشتہ پانچ برسوں کے دوران اقوام متحدہ نے انسداد دہشت گردی کی کارروائیوں کو وسعت دی ہے۔
خبر کا کوڈ : 38576
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش