QR CodeQR Code

دہشتگردی کا خطرہ، وزارت داخلہ نے عوام کیلئے وارننگ الرٹ جاری کر دیا

24 May 2014 23:23

اسلام ٹائمز: وزارت داخلہ کے ترجمان کے مطابق اسلام آباد میں دو بم دھماکوں اور دہشتگردی کے تازہ واقعات کے بعد وزارت داخلہ نے عوام کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے اردگرد مشتبہ اشیاء پر نظر رکھیں۔


اسلام ٹائمز۔ وزارت داخلہ نے دہشتگردی کے ممکنہ خطرے کے پیش نظر عوام کیلئے وارننگ الرٹ جاری کر دیا ہے، عوام کو اپنے اردگرد مشکوک چیزوں اور افراد پر نظر رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ وزارت داخلہ کے ترجمان کے مطابق اسلام آباد میں دو بم دھماکوں اور دہشتگردی کے تازہ واقعات کے بعد وزارت داخلہ نے عوام کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے اردگرد مشتبہ اشیاء پر نظر رکھیں، کسی بھی مشتبہ چیز کی موجودگی میں فوری طور پر قریبی پولیس اسٹیشن یا ریسکیو ون فائیو کو اطلاع دیں۔


خبر کا کوڈ: 385938

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/385938/دہشتگردی-کا-خطرہ-وزارت-داخلہ-نے-عوام-کیلئے-وارننگ-الرٹ-جاری-کر-دیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org