QR CodeQR Code

نریندر مودی نے مقبوضہ کشمیر کی صورت حال پر رپورٹ طلب کر لی

25 May 2014 10:02

اسلام ٹائمز: بھارتی اخبار کے مطابق ریاست جموں و کشمیر میں نافذ کیے گئے افسپا کو ہٹانے کے سلسلے میں بھی جانکاری فراہم کرنے کا احکامات صادر کیے گئے ہیں۔ ریاست میں اگرچہ صورت حال پرامن ہے تاہم پچھلے کئی ماہ سے حریت پسندوں کی جانب سے گوریلا طرز کے حملوں میں اضافہ ہوا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ بھارت کے نامزد وزیراعظم نریندر مودی نے وزارت دفاع اور وزارت داخلہ سے ایک مفصل رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی ہے جس میں ریاست جموں کی تازہ ترین صورت حال، دراندازی کے بڑھتے ہوئے واقعات کو روکنے کے سلسلے میں اٹھائے جانے والے اقدامات پر نومنتخب وزیراعظم کو جانکاری فراہم کی جائے گی۔ بھارتی اخبار کے مطابق ریاست جموں و کشمیر میں نافذ کیے گئے افسپا کو ہٹانے کے سلسلے میں بھی جانکاری فراہم کرنے کا احکامات صادر کیے گئے ہیں۔  مذکورہ آفیسر کے مطابق دفاع اور داخلہ وزارتوں کی جانب سے مفصل رپورٹ تیار کی جا رہی ہے اور آنے والے دو تین دنوں کے دوران نریندر مودی کو باضابطہ طور پر رپورٹ پیش کی جائے گی۔

وزارت داخلہ کے آفیسر کے مطابق رپورٹ میں ریاست جموں و کشمیر کی تازہ ترین صورت حال، برف پگھلنے کے ساتھ ہی حریت پسندوں کی دراندازی میں اضافہ ہونے، آزاد کشمیر میں حریت پسندوں کی موجودگی کے بارے میں بھی پوری جانکاری فراہم کی جائے گی جبکہ جموں و کشمیر کی تازہ ترین صورت حال، حریت پسندوں کے بڑھتے ہوئے حملوں، پاکستانی زیرانتظام کشمیر میں مجاہدین کی موجودگی پر بھی رپورٹ پیش کی جا رہی ہے۔

وزارت داخلہ کے ایک آفیسر نے اس بات کی تصدیق کی کہ بھارتیہ جنتا پارٹی کے وزیراعظم عہدے کے امیدوار نریندر مودی نے وزارت دفاع اور داخلہ کو مفصل رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی ہے تاکہ ملک کے دفاع کو مضبوط کیا جا سکے۔ مذکورہ آفیسر کے مطابق ریاست میں اگرچہ صورت حال پرامن ہے تاہم پچھلے کئی ماہ سے حریت پسندوں کی جانب سے گوریلا طرز کے حملوں میں اضافہ ہوا ہے اور نریندر مودی نے باضابطہ طور پر احکامات صادر کئے ہیں کہ ریاست جموں و کشمیر کی سکءورٹی کے حوالے سے مفصل رپورت پیش کی جائے تاکہ نئے لائحہ عمل کو مرتب کیا جائے۔

وزارت داخلہ کے مطابق ریاست جموں و کشمیر کی حکومت کی جانب سے افسپا کو ہٹانے کے سلسلے میں بھی وزیراعظم نے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی ہے جبکہ کشمیری پنڈتوں کی باز آباد کاری کے سلسلے میں اٹھائے جانے والے اقدامات پر بھی نو منتخب وزیراعظم کو جانکاری فراہم کی جا رہی ہے۔ مذکورہ آفیسر کے مطابق فوج کے تینوں شاخوں کے سربراہ ڈیفنس سیکرٹری نریندر مودی کو رپورٹ پیش کریں گے اور اس دوران ملک کو درپیش چیلنجوں سے نمٹنے کے لئے خصوصی احکامات صادر کیے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ شمال مشرقی ریاستوں میں نکسلیوں اور حریت پسندوں پر قابو پانے کے سلسلے میں نئی حکمت عملی واضح کی جا رہی ہے۔


خبر کا کوڈ: 386006

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/386006/نریندر-مودی-نے-مقبوضہ-کشمیر-کی-صورت-حال-پر-رپورٹ-طلب-کر-لی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org