0
Sunday 25 May 2014 18:25

پینٹاگون کی طرف سے یورپ میں 21 فوجی تنصیبات بند کرنے کا اعلان

پینٹاگون کی طرف سے یورپ میں 21 فوجی تنصیبات بند کرنے کا اعلان
اسلام ٹائمز۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق پینٹاگون کے ترجمان جان کربی نے صحافیوں کو بتایا کہ پہلے جرمنی، اٹلی، ڈنمارک، یونان اور بیلجئم میں موجود فوجی تنصیبات کو بند کیا جائے گا جبکہ بعد ازاں دیگر ممالک میں موجود تنصیبات کو بند کیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ تنصیبات کو بند کرنے کا مقصد سالانہ 60 ملین ڈالر کے اخراجات بچانا اور ایسے ممالک میں تنصیبات قائم کرنا ہے جہاں ان کی زیادہ ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس اقدام سے یورپی ممالک میں موجود امریکی فورسز کی تعداد پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔ 

ریپبلکن سینیٹر کیلی ایوٹے نے کریمیا کی صورتحال کے پیش نظر پینٹاگون کے اس اقدام کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے ۔ واضح رہے کہ یہ اقدام ایسے وقت میں کیا جا رہا ہے جب یوکرائن کے بحران کے پیش نظر یورپی ممالک میں کافی بے چینی پائی جاتی ہے، امریکہ نے روس پر پابندیاں بھی عائد کر رکھی ہیں۔ قبل ازیں روسی فورسز نے یوکرائن کی سرحد کے قریب جنگی مشقیں بھی کی تھیں تاہم بعد ازاں صدر پیوٹن کے حکم پر یوکرائن کی سرحد کے قریب تعینات فوجیوں کو واپس بلا لیا گیا تھا۔
خبر کا کوڈ : 386153
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش