0
Sunday 25 May 2014 21:34

نواز شریف کا دورہ بھارت کا فیصلہ درست ہے، علامہ راغب حسین نعیمی

نواز شریف کا دورہ بھارت کا فیصلہ درست ہے، علامہ راغب حسین نعیمی
اسلام ٹائمز۔ ناظم اعلیٰ جامعہ نعیمیہ اور نائب ناظم اعلیٰ تنظیم المدارس اہل سنت پاکستان علامہ محمد راغب حسین نعیمی نے کہا ہے کہ وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کا بھارت کا دورہ بہتر فیصلہ ہے، ان کے اس فیصلے سے دونوں ممالک میں پائی جانے والی کشیدگی کو کم کیا جا سکتا ہے کیونکہ ہمسائے کبھی تبدیل نہیں ہو سکتے اور ہمارا مذہب اسلام ہمسائیوں کے ساتھ اچھا سلوک کرنے کا درس دیتا ہے اس لیے وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کسی بھی جماعت کا پریشر لئے بغیر بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی حلف برداری کی تقریب میں شرکت کریں۔ وزیراعظم میاں نوازشریف کا یہ اقدام خطہ میں شدت پسندی کو ختم کرنے کے لئے معاون ثابت ہوگا، اس لئے ضروری ہے کہ وہ بھارت کا دورہ کریں۔

علامہ محمد راغب حسین نعیمی نے کہا کہ دنیا کہاں کی کہاں پہنچ گئی ہے لیکن ہماری سوچ میں تبدیلی نہیں آ رہی اس لئے ضروری ہے کہ آنے والے حالات کا مقابلہ کرنے کے لئے پاک بھارت تعلقات کو بہتر کیا جائے کیونکہ جب تک پاکستان اور بھارت اچھے تعلقات کے لئے ذریعے دفاعی اخراجات کو کم کر کے وہی بجٹ ہم تعلیم پر لگانے کے لئے تیار ہو جائیں تو دونوں ممالک میں پائی جانے والی تعلیمی کمی کو دور کیا جا سکتا ہے، اس لئے وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کو چاہیے کہ وہ اپنے دورے کے دوران بھارتی وزیر اعظم کو اس مقصد کے لئے قائل کریں کہ وہ حالات کو خراب کرنے کی بجائے بہتر کریں اور مسئلہ کشمیر کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرے تاکہ کشمیری عوا م کو ان کی خواہشات کے مطابق آزادی کی نعمت مل سکے۔
خبر کا کوڈ : 386206
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش