0
Sunday 25 May 2014 22:12

نواز شریف کا ساتھ نہیں چھوڑیں گے، آصف زرداری

نواز شریف کا ساتھ نہیں چھوڑیں گے، آصف زرداری
اسلام ٹائمز۔ سابق صدر پاکستان اور پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ جمہوریت کو نقصان پہچانے کی کوشش کرنے والے سن لیں، پیپلز پارٹی جمہوریت کو کسی صورت ڈی ریل نہیں ہونے دیگی۔ آصف زرداری پیپلز پارٹی تعلقہ نوشہروفیروز کے صدر اور ضلعی ڈویلپمنٹ کمیٹی کے چیئرمین ممتاز علی چانڈیو کی دعوت پر مٹھیانی کے قریب ان کی رہائشگاہ پر ہیلی کاپٹر کے ذریعے پہنچے۔ اس موقع پر مورو سے مٹھیانی جانیوالے روٹ اور نوشہرو فیروز سے مٹھیانی جانیوالے روٹ پر حفاظتی انتظامات انتہائی سخت کیے گئے تھے۔ آصف علی زرداری کے ہمراہ وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ بھی تھے جبکہ ممتاز چانڈیو کی رہائشگاہ پر پی پی کے ضلعی رہنما عبدالحق بھرٹ، ایم پی اے سید مراد علی شاہ، ذوالفقار علی و دیگر بھی موجود تھے۔

نوشہرو فیروز میں پیپلز پارٹی کے اجلاس کے دوران خطاب کرتے ہوئے آصف زرداری نے کہا کہ جمہوریت کو نقصان پہچانے کی کوشش کرنے والے سن لیں، پیپلز پارٹی جمہوریت کو کسی صورت ڈی ریل نہیں ہونے دیگی۔ آصف زرداری کا کہنا تھا کہ ہر مشکل وقت میں حکومت کے ساتھ ہیں، کسی بھی مشکل میں نواز شریف کا ساتھ نہیں چھوڑیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے گاؤں گاؤں بجلی پہنچائی۔ سابق صدر مملکت نے کہا کہ نوشہرو فیروز ضلع کو بینظیر آباد جتنی ترقیاتی اسکیمیں دی جائیں گی اور ضلع نوشہرو فیروز کو ترقیاتی اضلاع کی صف میں شامل کیا جائیگا۔ ان کا کہنا تھا کہ مجھے احساس ہے کہ نوشہرو فیروز پی پی کا قلعہ ہے اور اسے اب کسی صورت میں نظر انداز نہیں کیا جائیگا۔ بعد ازاں آصف علی زرداری نے پی پی ضلع نوشہروفیروز کے عہدیداران سے میٹنگ کی اور باڈیاں تحلیل کر دی۔
خبر کا کوڈ : 386221
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش