QR CodeQR Code

حیدرآباد، دریا میں ڈوبنے والے ہندو برادری کے تمام 6 بچوں کی لاشیں نکال لی گئیں

25 May 2014 23:03

اسلام ٹائمز: لواحقین کہتے ہیں کہ گھر میں کرکٹ کھیلنے کا کہہ کر گئے تھے، مرنے والے لڑکوں کی عمریں 12 سے 15 سال ہیں، جن کے نام کشور، سنتوش، وشال، گوگی، سنتوش کمار اور سورج ہیں، بچوں کی آخری رسومات بھی ادا کر دی گئیں۔


اسلام ٹائز۔ صوبہ سندھ کے شہر حیدرآباد میں پراسرار طور پر لاپتہ ہونیوالے مزید 2 بچوں کی لاشیں دریائے سندھ سے نکال لی گئیں، گزشتہ روز 4 لاشیں نکالی گئی تھیں۔ تفصیلات کے مطابق حیدرآباد میں ہنستے کھیلتے گھر سے نکلنے والے بچوں کی لاشیں واپس آئیں جب ایک ہی محلے کے 6 بچے 2 روز قبل لاپتہ ہوئے۔ گزشتہ روز 4 بچوں کی لاشیں دریائے سندھ سے ملیں، مزید 2 لاشیں آج نکال لی گئیں، جنہیں گھر پہنچایا تو کہرام مچ گیا۔ پولیس کے مطابق موچی پاڑہ کے 6 دوستوں کا تعلق ہندو برادری سے ہے، جو گھر سے گھومنے نکلے اور واپس نہ آئے تو انہیں ہر جگہ تلاش کیا گیا۔ لواحقین کہتے ہیں کہ گھر میں کرکٹ کھیلنے کا کہہ کر گئے تھے۔ المناک واقعے پر علاقے میں بھی سوگ کی کیفیت ہے۔ مرنے والے لڑکوں کی عمریں 12 سے 15 سال ہیں، جن کے نام کشور، سنتوش، وشال، گوگی، سنتوش کمار اور سورج ہیں، بچوں کی آخری رسومات بھی ادا کر دی گئیں۔


خبر کا کوڈ: 386227

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/386227/حیدرآباد-دریا-میں-ڈوبنے-والے-ہندو-برادری-کے-تمام-6-بچوں-کی-لاشیں-نکال-لی-گئیں

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org