QR CodeQR Code

جہانگیر ترین کے حلقے میں انگوٹھوں کے نشانات کی تصدیق کیخلاف حکم امتناعی

26 May 2014 22:26

اسلام ٹائمز: این اے 154 میں مبینہ انتحابی دھاندلی کے خلاف جہانگیر ترین نے الیکشن ٹربیونل میں درخواست دائر کی تھی۔ جس پر الیکشن ٹربیونل کے جج جسٹس قاسم خان نے نادرا کو انگوٹھوں کے نشانات کی تصدیق کا حکم دیا تھا۔


اسلام ٹائمز۔ لاہور ہائیکورٹ ملتان بنچ نے تحریک انصاف کے رہنماء جہانگیر ترین کے انتخابی حلقے میں انگوٹھوں کے نشانات کی تصدیق نادرا سے کرانے کے فیصلے کے خلاف حکم امتناعی جاری کردیا ہے۔ این اے 154 میں مبینہ انتحابی دھاندلی کے خلاف جہانگیر ترین نے الیکشن ٹربیونل میں درخواست دائر کی تھی۔ جس پر الیکشن ٹربیونل کے جج جسٹس قاسم خان نے نادرا کو انگوٹھوں کے نشانات کی تصدیق کا حکم دیا تھا۔ جس کے مطابق آج سیشن جج لودھراں کی جانب سے نادرا کو ریکارڈ بھجوایا جانا تھا جبکہ آج ہی لاہور ہائیکورٹ ملتان بنچ نے انگوٹھوں کی تصدیق کے خلاف حکم امتناعی جاری کردیا ہے۔ جس پر جہانگیر ترین نے لاہور ہائیکورٹ ملتان بنچ کے فیصلے کو کل سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 386575

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/386575/جہانگیر-ترین-کے-حلقے-میں-انگوٹھوں-نشانات-کی-تصدیق-کیخلاف-حکم-امتناعی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org