QR CodeQR Code

علی آباد ہنزہ میں فراہمی آب کا اہم منصوبہ نامکمل، ٹھیکیدارنے رقم لے کر کام ادھورا چھوڑ دیا

26 May 2014 22:18

اسلام ٹائمز: دلبر کول کا پروجیکٹ علی آباد کے آخر تک کول بنانا تھا لیکن علی آباد کے شروع میں لاکر چھوڑ دیا گیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ علی آباد واٹر کمیٹی کے ممبران نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ دلبر کول جوکہ التر نالہ کریم آباد سے علی آباد کے آخر تک تھا پروجیکٹ کی تکمیل کیلئے مقرر کردہ وقت ختم ہونے کے باوجود تاحال التواء کا شکار ہے۔ طویل عرصہ گزرنے کے باوجود پروجیکٹ نامکمل پڑا ہوا ہے۔ دلبر کول کا پروجیکٹ علی آباد کے آخر تک کول بنانا تھا لیکن علی آباد کے شروع میں لاکر چھوڑ دیا گیا ہے۔ تیار شدہ کول کا حصہ بھی پانی لانے کے قابل نہیں ہے ۔محکمہ کی جانب سے پروجیکٹ کی تکمیل کیلئے مختص رقم محکمہ کی غفلت، عدم دلچسپی اور نااہلی کی وجہ سے پہلے ہی ٹھیکیدار موصوف حاصل کر چکا ہے اور ٹھیکے کا کام ادھورا چھوڑ دیا ہے۔ بالعموم علی آباد کے مکین اور بالخصوص واٹر کمیٹی کے ممبران نے چیف سیکرٹری گلگت بلتستان سکندر سلطان راجہ اور سیکرٹری ورکس سے مطالبہ کیا ہے کہ دلبر کول پروجیکٹ کی عدم تکمیل کے خلاف فوری طور پر انکوائری کرائی جائے اور ذمہ داروں کو قانون کے کٹہرے میں لاکر عوام کو انصاف اور پانی فراہم کیا جائے اور عوامی اہمیت کے اس پروجیکٹ کو مکمل کیا جائے۔


خبر کا کوڈ: 386576

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/386576/علی-آباد-ہنزہ-میں-فراہمی-آب-کا-اہم-منصوبہ-نامکمل-ٹھیکیدارنے-رقم-لے-کر-کام-ادھورا-چھوڑ-دیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org