0
Monday 26 May 2014 23:47

وزارت داخلہ نے اسلام آباد کی سکیورٹی کیلئے خصوصی پلان جاری کردیا

وزارت داخلہ نے اسلام آباد کی سکیورٹی کیلئے خصوصی پلان جاری کردیا
اسلام ٹائمز۔ وزارت داخلہ نے اسلام آباد کی سکیورٹی کے لیے خصوصی پلان جاری کردیا جس کے تحت وفاقی دارالحکومت کو 13 زونز میں تقسیم کیا گیا ہے۔ خصوصی سکیورٹی پلان کے تحت منگل کی صبح سے رینجرز اور پولیس کے دستے شہر میں مشترکہ گشت کریں گے جبکہ پٹرولنگ کرنے والی گاڑیوں کی نگرانی کے لیے بھی مشترکہ کنٹرول روم قائم کیا گیا ہے۔ وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار نے ہدایت دی ہے کہ ریڈزون کی حفاظت کے لیے خصوصی اقدامات کیے جائیں جبکہ پولیس دفاتر میں بیٹھنے کی بجائے ڈیوٹی پر نظر آئے۔ وزیر داخلہ نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ہدایت کی کہ دارالحکومت میں داخل ہونے والے ہر شخص کی سخت چیکنگ کی جائے۔
خبر کا کوڈ : 386600
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش