0
Monday 26 May 2014 23:59

کراچی، سندھ پولیس کے الیکٹرک کی ایک ارب 27 کروڑ سے زائد کی نادہندہ نکلی

کراچی، سندھ پولیس کے الیکٹرک کی ایک ارب 27 کروڑ سے زائد کی نادہندہ نکلی
اسلام ٹائمز۔ سندھ پولیس کے الیکٹرک کی ایک ارب 27 کروڑ سے زائد کی نادہندہ نکلی جس کے بعد ادارے نے دھمکی دی ہے کہ اگر دو روز میں ادائیگی نہ کی گئی تو تمام کنکشن منقطع کر دیئے جائیں گے۔ اطلاعات کے مطابق کے الیکٹرک کے ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ آئی جی سندھ کو ڈی آئی جی فنانس کے ذریعے خط بھجوایا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ محکمہ پولیس کے ذمہ ایک ارب 27 کروڑ 67 لاکھ 32 ہزار 455 روپےکے واجبات ہیں جس کی ادائیگی کے الیکٹرک کو 28 مئی تک کرنا ہے۔ کے الیکٹرک کی جانب سے 20 مئی کو لکھے گئےخط میں پولیس کو ایک ہفتے کی مہلت دی گئی تھی کہ واجبات ادا کر دیئےجائیں بصورت دیگر محکمہ پولیس کے بجلی کے کنکشن منقطع کر دیئے جائیں گے تاہم کے الیکٹرک کی جانب سے دی گئی مہلت ختم ہونے میں صرف 2 روز باقی ہیں۔
خبر کا کوڈ : 386604
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش