0
Tuesday 27 May 2014 12:35

نواز شریف کی بھارتی ہم منصب نریندر مودی سے اہم ملاقات

نواز شریف کی بھارتی ہم منصب نریندر مودی سے اہم ملاقات
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم نواز شریف اور بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی نئی دہلی کے حیدرآباد ہاؤس میں ملاقات جاری ہے، ملاقات تقریباً ایک گھنٹہ پر محیط ہوگی۔ وزیراعظم ملاقات کیلئے حیدر آباد ہاؤس پہنچ تو نو منتخب بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے ان کا استقبال کیا۔ نواز شریف بھارتی صدر پرناب مکھر جی سے بھی ملاقات کریں گے۔ پاکستان مسلم لیگ نون کے ذرائع کے مطابق نواز شریف نریندر مودی ملاقات کا شیڈول ایک گھنٹہ رکھا گیا ہے، تاہم باہمی مشاورت سے دورانیہ بڑھایا بھی جاسکتا ہے۔ وزیراعظم نواز شریف نریندر مودی کے ساتھ ملاقات کے فوری بعد بھارت کے صدر پرناب مکھر جی سے بھی ملاقات کریں گے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم نواز شریف نے بھارتی ہم منصب سے ملاقات سے پہلے مشیر خارجہ امور سرتاج عزیز، معاون خصوصی طارق فاطمی سمیت دیگر سے مشاورت کی ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم میاں نواز شریف پاک بھارت دیرینہ مسائل بات چیت سے حل کرنے کی پیشکش کرنے کے ساتھ دو طرفہ تجارت کو فروغ دینے کیلئے اعتماد سازی کے اقدامات پر بھی زور دیں گے، وہ اس سلسلے میں ایک ممکنہ روڈ میپ بھی پیش کریں گے، جس کے تحت جامع مذاکرات کی بحالی تک پہنچا جاسکتا ہے۔  

دیگر ذرائع کے مطابق پاک بھارت وزرائے اعظم کی باضابطہ ملاقات شروع ہوگئی، جس میں وزیراعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف کے ہمراہ وزیراعظم کے مشیر برائے نیشنل سکیورٹی سرتاج عزیز، طارق فاطمی، حسین نواز اور سیکرٹری ٹو پی ایم جاوید اسلم شریک ہونگے۔ اس اہم ملاقات میں پاک بھارت مذاکرات کی بحالی سمیت اہم ایشوز زیر غور آئینگے۔ وزیراعظم نواز شریف کی بھارتی صدر پرناب مکھرجی سے ملاقات کا وقت بھی آج طے ہے۔ بھارتی صدر سے ملاقات میں وزیراعظم کے ساتھ سرتاج عزیز، طارق فاطمی، جاوید اسلم، اعزاز احمد چوہدری اور عبدالباسط شریک ہیں۔
خبر کا کوڈ : 386693
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش