0
Tuesday 27 May 2014 16:18

غذر کے مسائل حل کرنے کیلئے بھرپور اقدامات کیے جائینگے، مہدی شاہ

غذر کے مسائل حل کرنے کیلئے بھرپور اقدامات کیے جائینگے، مہدی شاہ
اسلام ٹائمز۔ وزیراعلٰی گلگت بلتستان سید مہدی شاہ نے صوبائی وزیر تعلیم و قانون علی مدد شیر کی سربراہی میں آنے والے غذر سے آنے والے وفد سے ملاقات کی۔ انہوں نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ غذر کی عوام کے مسائل حل کرنے کیلئے بھرپور اقدامات کیے جائینگے۔ وزیراعلٰی نے کہا کہ غذر کے عوام کی فلاح و بہبود کیلئے تمام اعلانات پر عمل در آمد اور خصوصی پیکج کے تحت غذر میں جاری ترقیاتی کاموں کے تمام واجبات کی ادائیگی کو یقینی بنایا جائیگا۔ وزیراعلٰی گلگت بلتستان سید مہدی شاہ  نے سیکرٹری خزانہ کو ہدایت کی ہے کہ غذر میں وزیراعلٰی خصوصی پیکج کے تحت ترقیاتی کاموں کے واجبات کی مکمل ادائیگی اور عوامی نوعیت کے ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل کو یقینی بنایا جائے۔
خبر کا کوڈ : 386792
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش