QR CodeQR Code

گلگت بلتستان انتخابات، اہم سیاسی راہنماوں کے اسلامی تحریک میں شمولیت کیلئے رابطوں کا دعویٰ

27 May 2014 18:09

اسلام ٹائمز: رپورٹ کیمطابق راجہ جلال مقپون، عمران ندیم، کیپٹن (ر) سکندر و دیگر سیاستدانوں نے گلگت بلتستان کے آئندہ ہونیوالے عام انتخابات میں اسلامی تحریک پاکستان کے ٹکٹ کے حصول کیلئے مرکزی و صوبائی قیادت سے رابطہ کیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ اسلامی تحریک پاکستان گلگت بلتستان کے ذرائع نے  ایک مقامی روزنامے میں شائع ہونے والی رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ جی بی قانون ساز اسمبلی کے آئندہ ہونے والے انتخابات میں اسلامی تحریک کے ٹکٹ کے حصول اور شمولیت کیلئے اہم سیاسی راہنما صوبائی اور مرکزی راہنماوں سے رابطوں میں ہیں۔ رپورٹ کے مطابق راجہ جلال حسین آف اسکردو، کیپٹن (ر) اسکندر آف رندو اور عمران ندیم آف شگر اب تک رابطہ کرنے والے راہنماوں میں نمایاں ہیں۔ رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ عنقریب مذکورہ شخصیات باضابطہ طور پر اسلامی تحریک پاکستان میں شمولیت کا اعلان کرینگے، جس کے بعد آئندہ انتخابات میں اسلامی تحریک پاکستان کی پوزیشن مستحکم ہوجائیگی۔  دوسری جانب مذکورہ تینوں شخصیات نے اب تک اس حوالے سے کسی قسم کی کوئی تصدیق یا تردید نہیں کی ہے۔


خبر کا کوڈ: 386855

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/386855/گلگت-بلتستان-انتخابات-اہم-سیاسی-راہنماوں-کے-اسلامی-تحریک-میں-شمولیت-کیلئے-رابطوں-کا-دعوی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org