QR CodeQR Code

دہشتگردوں کے گرد گھیرا تنگ کیا جاچکا ہے

طالبان اپنا مقصد کھو چکے، قوم نے دہشتگردوں کا گمراہ کن نظریہ مسترد کردیا، جنرل راحیل شریف

27 May 2014 19:00

اسلام ٹائمز: قبائلی علاقوں کے دورے کے موقع پر آرمی چیف کا کہنا تھا کہ پاک فوج ہر قسم کے حالات میں قبائلی بھائیوں کی دل سے مدد جاری رکھے گی، آرمی چیف نے لوگوں کی بحالی کیلئے صحت، تعلیم، پانی و بجلی کے کامیاب اسکیموں کا بھی دورہ کیا۔


اسلام ٹائمز۔ پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف کا کہنا ہے کہ قوم نے دہشتگردوں کے گمراہ کن نظریات کو مسترد کر دیا۔ طالبان اپنا مقصد کھو چکے ہیں، ان کی تعداد بھی کم ہوتی جا رہی ہے۔ پاک فوج تمام حالات میں قبائلی عوام کو سپورٹ کرتی رہے گی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے شمالی اور جنوبی وزیرستان کا دورہ کیا اور ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر قبائلی عمائدین اور جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ قوم نے دہشتگردوں کے گمراہ کن نظریات کو مسترد کر دیا ہے۔ طالبان اپنا مقصد کھو بیٹھے ہیں ان کی تعداد بھی کم ہوتی جا رہی ہے۔ جنرل راحیل شریف کا کہنا تھا کہ پاک فوج ہر قسم کے حالات میں قبائلی عوام کی سپورٹ جاری رکھے گی۔ آرمی چیف نے کیڈٹ کالج سپن کئی رغزئی کا دورہ بھی کیا۔ 

دیگر ذرائع کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا کہنا ہے کہ قوم نے دہشت گردوں کے نظریئے کو مسترد کردیا ہے، دہشت گرد واضح طور پر اپنا مقصد کھوچکے ہیں اور ان کے گرد گھیرا تنگ کیا جاچکا ہے۔ آئی ایس پی آر کی طرف سے جاری اعلامیے کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا وزیرستان میں فیلڈ فارمیشن کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے نے شورش زدہ خطے میں امن لانے میں فوجیوں کی قربانیوں پر انہیں خراج تحسین پیش کیا۔ فوجی ترجمان کے مطابق آرمی چیف نے فوجیوں کے پیشہ ورانہ عزم کی بھی تعریف کی اور سپن کئی رغزنی میں حال ہی میں قائم کیے گئے کیڈٹ کالج کا دورہ بھی کیا۔ آرمی چیف کا مزید کہنا تھا کہ پاک فوج ہر قسم کے حالات میں قبائلی بھائیوں کی دل سے مدد جاری رکھے گی، فوج کی جانب سے مکمل کیے گئے تعلیمی منصوبے دور دراز علاقوں کے نوجوانوں کو قومی دھارے میں لائیں گے۔ آرمی چیف نے لوگوں کی بحالی کے لیے صحت، تعلیم، پانی و بجلی کے کامیاب اسکیموں کا بھی دورہ کیا۔


خبر کا کوڈ: 386873

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/386873/طالبان-اپنا-مقصد-کھو-چکے-قوم-نے-دہشتگردوں-کا-گمراہ-کن-نظریہ-مسترد-کردیا-جنرل-راحیل-شریف

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org