QR CodeQR Code

ڈیرہ اسماعیل خان، نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 2سکیورٹی اہلکاروں سمیت 3افراد جاں بحق

28 May 2014 12:37

اسلام ٹائمز: ڈیرہ اسماعیل خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سکیورٹی اہلکار سمیت دو افراد جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کے مطابق گولارچی کے علاقے میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سکیورٹی اہلکار سمیت دو افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ حملہ آور فرار ہوگئے


اسلام ٹائمز۔ پشاور کے نواحی علاقے ارمڑ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس کانسٹیبل جاں بحق اور اس کا ساتھی زخمی ہوگیا۔ پولیس کے مطابق کانسٹیبل فرہاد نواحی علاقے ارمڑ میں واقع اپنے گھر سے پولیس لائنز کی جانب اپنی ذاتی گاڑی میں آرہے تھے کہ نامعلوم افراد نے اندھا دھند فائرنگ کردی۔ ڈیرہ اسماعیل خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سکیورٹی اہلکار سمیت دو افراد جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کے مطابق گولارچی کے علاقے میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سکیورٹی اہلکار سمیت دو افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ حملہ آور فرار ہوگئے۔ ادھر تھانہ ترناب کے حدود تورا پانڑہ میں نامعلوم ملزمان نے سخاکوٹ سے تعلق رکھنے والی ماں بیٹی کو قتل کر کے نعشوں کو جنگل میں پھینک دیا اور فرار ہوگئے۔ نعشوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال چارسدہ منتقل کردیا گیا۔


خبر کا کوڈ: 387023

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/387023/ڈیرہ-اسماعیل-خان-نامعلوم-افراد-کی-فائرنگ-سے-2سکیورٹی-اہلکاروں-سمیت-3افراد-جاں-بحق

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org