0
Thursday 30 Sep 2010 11:41

عالمی استکباری نظام انسانی تاریخ کا ظالمانہ ترین نظام ہے، احمدی نژاد

عالمی استکباری نظام انسانی تاریخ کا ظالمانہ ترین نظام ہے، احمدی نژاد
اسلام ٹائمز- العالم نیوز چینل کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر محمود احمدی نژاد نے کہا ہے کہ عالمی استکبار نے عالم بشریت کو حقیقی سعادت تک پہنچانے کیلئے انبیاء الہی کی کئی ہزار سال کی محنت پر پانی پھیرتے ہوئے دنیا کو گمراہی کی طرف دھکیل دیا ہے اور غلط عالمی روابط کی بنیاد ڈالی ہے۔ وہ بدھ کے روز تہران میں ملک بھر سے آئے ہوئے ائمہ جمعہ سے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ انقلاب اسلامی ایران کا ھدف عالمی استکباری مقاصد کے بالکل برعکس ہے۔ صدر محمود احمدی نژاد نے کہا کہ امام خمینی رہ انبیای الہی کے اھداف کی تکمیل کیلئے ان اھداف کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ یعنی عالمی استکبار کے مقابلے میں اٹھ کھڑے ہوئے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نے تاریخ بشریت میں انجام پانے والی تمام قتل و غارت کو گذشتہ سو سال میں عالمی استکبار کے ہاتھوں انجام پائی قتل و غارت کے مساوی قرار دیتے ہوئے کہا: دنیا کی مظلوم ترین قومیں مخصوصا ملت فلسطین دہشت گرد کے طور پر پیش کی جاتی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ آج دنیا کے سب سے بڑے قاتل امن پسند کے طور پر پیش کئے جاتے ہیں اور انہیں امن کا نوبل پرائز بھی دیا جاتا ہے۔ صدر احمدی نژاد نے کہا کہ انقلاب اسلامی ایران کی برکت سے عالمی استکبار نابودی کی طرف گامزن ہے اور ایرانی قوم کی ثابت قدمی عالمی سیاست میں بڑی تبدیلیوں کا باعث بنی ہے۔
خبر کا کوڈ : 38719
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش