0
Thursday 30 Sep 2010 12:17

پنٹاگون نے ایک جنگ مخالف کتاب کو جلانے میں 50 ہزار ڈالر خرچ کر ڈالے

پنٹاگون نے ایک جنگ مخالف کتاب کو جلانے میں 50 ہزار ڈالر خرچ کر ڈالے
اسلام ٹائمز- فارس نیوز ایجنسی کے مطابق پنٹاگون نے ایک کتاب کو قومی سلامتی کے خلاف خطرہ قرار دیتے ہوئے اسکے 9500 نسخوں کو جلا ڈالا اور اس بابت اس کتاب کے پبلشر کو 50 ہزار ڈالر ادا کئے۔ تفصیلات کے مطابق امریکی فوجی افسر انتھونی شیفر کی لکھی ہوئی کتاب
Operation Dark Heart: Spycraft and Special Ops on the Frontlines of Afghanistan
کو پنٹاگون نے قومی سلامتی کیلئے خطرہ قرار دیدیا اور اسکے تمام نسخوں کو خریدنے کے بعد جلا ڈالا۔
یاد رہے کہ اس وقت عراق اور افغانستان میں جنگ تھونپنے کی وجہ سے امریکی حکومت سنگین مالی مشکلات کا شکار ہے اور اکثر امریکی عوام اسی وجہ سے جنگ کی مخالفت کر رہے ہیں۔ ایک رپورٹ کے مطابق امریکی کانگریس نے رواں سال جولائی کے مہینے میں افغانستان میں جنگ کیلئے 33 ارب ڈالر اور عراق میں جنگ کیلئے 4 ارب ڈالر مختص کئے ہیں۔
کہا جاتا ہے کہ انتھونی شافر کی کتاب میں طالبان اور 11 ستمبر کے حوادث کے بارے میں اہم حقائق بیان کئے گئے تھے۔
خبر کا کوڈ : 38723
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش