QR CodeQR Code

حمزہ شہباز کو قتل کرنے کا منصوبہ پکڑا گیا، سکیورٹی سخت

28 May 2014 19:40

اسلام ٹائمز: ذرائع کے مطابق سکیورٹی اداروں نے ایک ٹیلی فون کال ٹریس کی ہے جس میں میاں حمزہ شہباز کو قتل کرنے کی ہدایات دی جا رہی تھیں۔ ذرائع کے مطابق ٹریس ہونے والی کال کے مطابق حمزہ شہباز پر دو خود کش حملے ہونے تھے۔ قتل کی منصوبہ بندی بے نقاب ہونے کے بعد حمزہ شہباز کی سکیورٹی انتہائی سخت کر دی گئی ہے


اسلام ٹائمز۔ رکن قومی اسمبلی اور مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما میاں حمزہ شہباز شریف کے قتل کے منصوبے کا انکشاف ہوا ہے۔ ذرائع کے مطابق حمزہ شہباز شریف پر حملے کا منصوبہ کالعدم تحریک طالبان کے ایک گروہ نے تشکیل دیا ہے، حملے کی منصوبہ بندی کرنے والے گروہ کا تعلق جنوبی وزیرستان سے بتایا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق سکیورٹی اداروں نے ایک ٹیلی فون کال ٹریس کی ہے جس میں میاں حمزہ شہباز کو قتل کرنے کی ہدایات دی جا رہی تھیں۔ ذرائع کے مطابق ٹریس ہونے والی کال کے مطابق حمزہ شہباز پر دو خود کش حملے ہونے تھے۔ قتل کی منصوبہ بندی بے نقاب ہونے کے بعد حمزہ شہباز کی سکیورٹی انتہائی سخت کر دی گئی ہے اور حمزہ شہباز کو اپنی نقل وحرکت بھی کم کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ سکیورٹی اداروں نے حمزہ شہباز کے اہل خانہ کو بھی آگاہ کر دیا ہے جبکہ وزیر اعلیٰ پنجاب کو بھی تفصیلات سے آگاہ کر دیا گیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 387242

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/387242/حمزہ-شہباز-کو-قتل-کرنے-کا-منصوبہ-پکڑا-گیا-سکیورٹی-سخت

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org