QR CodeQR Code

گلگت بلتستان عوامی ایکشن کمیٹی کیطرف سے یوتھ ونگ کے قیام کا فیصلہ

28 May 2014 23:11

اسلام ٹائمز: عوامی ایکشن کمیٹی کی حالیہ گندم سبسڈی تحریک کی کامیابی کے بعد یوتھ ونگ کے قیام کا بھی فیصلہ کر لیا گیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ عوامی ایکشن کمیٹی کے ذریعے گلگت بلتستان کی یوتھ کو منظم کرینگے، گلگت بلتستان مسائلستان بنا ہوا ہے، علاقے کی یوتھ کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ جب تک یوتھ مسائل کو سمجھ کر ان کے حل کیلئے کردار ادا نہیں کریں گے۔ علاقے میں بہتری نہیں آ سکتی۔ عوامی ایکشن کمیٹی کی کئی میٹنگز اور طویل مشاورت کے بعد یوتھ کو منظم کرنے کا فیصلہ ہوا اور جلد ممبر شپ شروع کی جائیگی۔ ان خیالات کا اظہار وجاہت علی ترجمان و کوآرڈینیٹر عوامی ایکشن کمیٹی نے اپنے ایک جاری بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ جس طرح عوامی ایکشن کمیٹی جدوجہد کر رہی ہے اور جو کامیابیاں ملی ہیں، وہ عوامی طاقت کے مرہون منت ہیں۔ عوام کے اندر یوتھ ہی وہ طاقت ہے اگر ان کو مسائل کا ادراک ہو جائے تو ہمارے تمام مسائل حل ہو سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت گلگت بلتستان کی 60فیصد آبادی نوجوانوں پر مشتمل ہے، ضرورت اس امر کی ہے کہ یوتھ علاقے کے مسائل کے حل کیلئے اپنا کردار ادا کرے۔ مختلف اضلاع اور علاقے کے نوجوانوں کی طرف سے عوامی ایکشن کمیٹی میں شمولیت کیلئے باقاعدہ رابطے کر رہے ہیں اور نوجوان طبقہ کی جدوجہد پر یقین رکھتے ہیں۔ نوجوانوں کے اصرار پر ایگزیکٹو باڈی نے فیصلہ کیا ہے کہ عوامی ایکشن یوتھ کمیٹی کے نام سے ذیلی تنظیم بنائی جائے۔ تاکہ ایکشن کمیٹی کے باقی ماندہ چارٹر آف ڈیمانڈ اور دیگر مسائل کے حل کیلئے عوامی طاقت کو مزید منظم کیا جاسکے۔


خبر کا کوڈ: 387279

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/387279/گلگت-بلتستان-عوامی-ایکشن-کمیٹی-کیطرف-سے-یوتھ-ونگ-کے-قیام-کا-فیصلہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org