QR CodeQR Code

ایسا تاثر دیا جا رہا ہے کہ جیسے پنجاب ہی پورا پاکستان ہے، عمران خان

29 May 2014 00:15

اسلام ٹائمز: اسلام آباد میں اپنی رہائش گاہ بنی گالہ میں پریس کانفرنس کے دوران عمران خان نے کہا کہ مذاکرات کے بعد ملک میں دہشت گردی کم ہوئی تھی۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف سے اپیل کی ہے کہ طالبان سے مذاکرات کا سلسلہ دوبارہ بحال کیا جائے۔ اسلام آباد میں اپنی رہائش گاہ بنی گالہ میں پریس کانفرنس کے دوران عمران خان نے کہا کہ مذاکرات کے بعد ملک میں دہشت گردی کم ہوئی تھی، اسی لیے وہ جنرل راحیل سے اپیل کرتے ہیں کہ ملک بچائیں اور مذاکرات کا سلسلہ دوبارہ شروع کیا جائے۔ تحریک انصاف کے سربراہ نے کہا کہ ہم شمالی وزیرستان میں امریکا کی جنگ لڑ رہے ہیں، شہریوں کی ہلاکتوں سے شمالی وزیرستان کے عوام پاکستان سے متنفر ہو رہے ہیں، وہاں سے آئی ڈی پیز پاکستان کم آ رہے ہیں اور افغانستان زیادہ جا رہے ہیں اور ایسا لگ رہا ہے کہ شمالی وزیرستان کو پاکستان سے علیحدہ کیا جا رہا ہے۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ ایسا تاثر دیا جا رہا ہے کہ جیسے پنجاب ہی پورا پاکستان ہے، کراچی کا سرکلر ریلوے منصوبہ بند جبکہ لاہور کے لیے معاہدہ کرلیا گیا ہے


خبر کا کوڈ: 387285

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/387285/ایسا-تاثر-دیا-جا-رہا-ہے-کہ-جیسے-پنجاب-ہی-پورا-پاکستان-عمران-خان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org