QR CodeQR Code

شہید علامہ حسن ترابی نے اپنی پوری زندگی ملت تشیع کی خدمت کرتے ہوئے گزاری، عظمت علماء کانفرنس

29 May 2014 13:26

اسلام ٹائمز: حسینیہ بلتستانیہ قم میں شہید کی برسی کی مناسبت سے منعقدہ کانفرنس سے خطاب میں مقررین کا کہنا تھا کہ وه امت اسلامی کے اتحاد کے حوالے سے جانی پہچانی شخصیت تهے۔


اسلام ٹائمز۔ مجمع طلاب شگر کی جانب سے حسینیہ بلتستانیہ قم میں علامہ شہید حسن ترابی کی برسی کی مناسبت سے ایک عظیم الشان کانفرنس "عظمت علماء کانفرس" کے عنوان سے منعقد ہوئی، جس میں مقررین نے شہید علامہ حسن ترابی کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ علامہ ترابی نے اپنی پوری زندگی ملت تشیع کی خدمت کرتے ہوئے گزاری، وه امت اسلامی کے اتحاد کے حوالے سے جانی پہچانی شخصیت تھے۔ اس کانفرس میں قم میں موجود پاکستانی علماء کرام و طلاب کے کثیر تعداد نے شرکت کی۔ کانفرنس کے آخر میں تعلیمی میدان میں نمایان کارکردگی دکھانے والے علماء کرام کو مجمع طلاب شگر کا سب سے بڑی تعلیمی ڈگری "نشان عظمت" پیش کی گئی۔


خبر کا کوڈ: 387408

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/387408/شہید-علامہ-حسن-ترابی-نے-اپنی-پوری-زندگی-ملت-تشیع-کی-خدمت-کرتے-ہوئے-گزاری-عظمت-علماء-کانفرنس

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org