0
Thursday 29 May 2014 18:14

حکومت کیخلاف گرینڈ الائنس بنانیکی تیاریاں مکمل، عمران خان، طاہرالقادری اور چوہدری شجاعت لندن پہنچ گئے

حکومت کیخلاف گرینڈ الائنس بنانیکی تیاریاں مکمل، عمران خان، طاہرالقادری اور چوہدری شجاعت لندن پہنچ گئے
اسلام ٹائمز۔ اپوزیشن جماعتوں کا حکومت کے خلاف بڑا اتحاد بنانے کی تیاریاں مکمل، تحریک انصاف، پاکستان عوامی تحریک اور مسلم لیگ (ق) کے رہنما لندن پہنچ گئے۔ حکومت کے خلاف گرینڈ الائنس بنانے کی تیاریاں مکمل کر لی گئیں ہیں۔ لندن میں کل پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان، پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ طاہر القادری اور پاکستان مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین کے درمیان ملاقات ہو رہی ہے۔ رہنمائوں کے درمیان ہونے والی اس اہم ملاقات کا ایجنڈہ لانگ مارچ ہوگا۔ تینوں جماعتوں کے سربراہ ستمبر کے لانگ مارچ پر مشاورت کرینگے۔ تینوں جماعتوں میں معاملات پر اتفاق کی صورت میں حکومت کے خلاف الائنس بنانے کا فیصلہ بھی کیا جاسکتا ہے۔ تحریک انصاف نے کہا ہے کہ ایسی کوئی بھی ملاقات شیڈول نہیں ہے۔
خبر کا کوڈ : 387535
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش