0
Thursday 29 May 2014 21:55

خیبرپختونخوا کی 16 یونیورسٹیز میں بلوچستان کے طلباء کیلئے داخلے کوٹہ میں 100 فیصد اضافہ

خیبرپختونخوا کی 16 یونیورسٹیز میں بلوچستان کے طلباء کیلئے داخلے کوٹہ میں 100 فیصد اضافہ

اسلام ٹائمز۔ خیبر پشتونخوا کی 16 یونیورسٹیز میں بلوچستان کے طلباء کے لئے داخلے کے کوٹہ میں سو فیصد اضافہ کردیا گیا ہے۔ یہ فیصلہ صوبے میں تعلیمی پسماندگی، اعلٰی تعلیمی اداروں کی کمی کے باعث کیا گیا تاکہ بلوچستان کے طلباء و طالبات ملک کے اعلٰی تعلیمی اداروں میں تعلیم حاصل کرکے ملک اور صوبے کی خدمت کرسکیں۔ انہوں نے کہا کہ سینیٹ کی ہائیر ایجوکیشن اسٹینڈنگ کمیٹی کا اجلاس گذشتہ روز کمیٹی کے چیئرمین نبی بنگش کی صدارت میں پشاور میں ہوا۔ اجلاس میں وفاقی وزیر تعلیم بلیغ الرحمن، سینیٹر روزی خان کاکڑ، سینیٹر انجینئر رشید، سینیٹر حاجی خان، سینیٹر ہیمن داس، سینیٹر نجمہ حمید، وفاقی سیکرٹری اور چیئرمین ہائیر ایجوکیشن کے علاوہ خیبر پشتونخوا کی 16 یونیورسٹیز کے وائس چانسلرز نے شرکت کی۔ اجلاس میں سینیٹر روزی خان کاکڑ نے کمیٹی ارکان کو بتایا کہ بلوچستان تعلیمی لحاظ سے انتہائی پسماندہ ہے۔ اعلٰی تعلیمی ادارے نہ ہونے کی وجہ سے بہت سے قابل طلباء اعلٰی تعلیم کے حصول سے رہ جاتے ہیں۔ انہوں نے تجویز دی کہ خیبر پشتونخوا کی تمام یونیورسٹیز میں بلوچستان کے طلباء کے لئے داخلے کا کوٹہ ڈبل کیا جائے۔ کمیٹی نے تجویز کو منظور کرتے ہوئے فیصلہ کیا ہے کہ آئندہ سال سے خیبر پشتونخواہ کی تمام یونیورسٹیز میں بلوچستان کے طلباء و طالبات کے لئے داخلے کا کوٹہ سو فیصد کیا گیا۔ سینیٹر روزی خان کاکڑ نے بتایا کہ اس عمل کے بعد بلوچستان کے ہونہار طلباء و طالبات خیبر پشتونخوا کے تعلیمی اداروں سے استفادہ حاصل کرسکیں گے۔ جس سے صوبے کے تعلیمی معیار پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔

خبر کا کوڈ : 387592
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش