0
Thursday 30 Sep 2010 14:48

ڈرون حملے جاری رکھیں گے،سو فیصد نتائج حاصل ہو رہے ہیں،سربراہ امریکی سی آئی اے

ڈرون حملے جاری رکھیں گے،سو فیصد نتائج حاصل ہو رہے ہیں،سربراہ امریکی سی آئی اے
اسلام آباد:اسلام ٹائمز-وقت نیوز کے مطابق آئی ایس آئی کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل احمد شجاع پاشا سے امریکی سی آئی اے کے سربراہ لیون پنیٹا نے ملاقات کی ہے،جس میں دہشتگردی کے خلاف جنگ،پاک افغان سرحدی امور اور خطے میں سکیورٹی کی صورتحال سمیت دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
سی آئی اے کے سربراہ کا کہنا ہے کہ پاکستان کے قبائلی علاقوں میں ڈرون حملے جاری رکھیں گے،کیونکہ ان حملوں کے سو فیصد نتائج حاصل ہو رہے ہیں جبکہ ڈی جی آئی ایس آئی کا کہنا ہے کہ امریکہ خفیہ معلومات فراہم کرے،پاک فوج کاروائی کرے گی۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق پاکستانی انٹیلی جنس حکام نے دونوں سربراہوں کی ملاقات کی تصدیق کی ہے۔ملاقات میں دہشتگردی کے خلاف جنگ،پاک افغان سرحدی امور اور خطے میں سکیورٹی کی صورتحال سمیت دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔امریکی سی آئی اے کے سربراہ کا کہنا ہے کہ افغان جنگ میں کامیابی پاکستان کے تعاون کے بغیر ممکن نہیں۔ 
آن لائن کے مطابق پاکستانی ادارے کے سربراہ نے اپنی سرحدوں میں نیٹو کی کارروائیوں پر احتجاج کیا۔دریں اثناء سفارتی ذرائع کے مطابق امریکی فوج کے سربراہ مائیک مولن نے پاکستان کی علاقائی حدود کی خلاف ورزی پر سخت پاکستانی احتجاج کے بعد پاکستانی فوجی حکام سے رابطہ کیا اور انہیں یقین دلایا ہے کہ امریکہ پاکستان کی علاقائی سالمیت اور خود مختاری کا احترام کرتا ہے۔سفارتی ذرائع کا کہنا ہے اتحادی فورسز کو صرف افغانستان میں کارروائی کا اختیار ہے اور اقوام متحدہ کی طرف سے دئیے گئے مینڈیٹ کے تحت اتحادی فورسز پاکستانی علاقے میں کارروائی نہیں کر سکتیں۔
خبر کا کوڈ : 38760
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش