QR CodeQR Code

صدارتی انتخابات میں جنرل السیسی بھاری اکثریت سے کامیاب

29 May 2014 22:30

اسلام ٹائمز: انتخابات میں السیسی کی فتح کی اطلاعات آنے کے بعددارلحکومت آتش بازی اور پٹاخوں سے گونج اٹھا جب کہ سابق فوجی سربراہ کے حمایتی قومی پرچم لیے سڑکوں پر جشن مناتے رہے۔


اسلام ٹائمز۔ مصر کے عدالتی ذرائع کے مطابق فوج کے سابق سربراہ عبدالفتح السیسی نے ملک میں ہونے والے صدارتی انتخابات میں بھاری اکثریت کے ساتھ کامیابی حاصل کر لی ہے۔ غیر حتمی نتائج کے مطابق مصر کی پہلی منتخب حکومت کا تختہ الٹنے والے السیسی نے انتخابات میں 93 فیصد سے زائد ووٹ حاصل کیے ہیں۔ صدارتی انتخابات میں حصہ لینے کے لیے جنرل السیسی مارچ میں اپنے عہدے سے مستعفی ہو گئے تھے۔ جنرل السیسی کے خلاف انتخاب لڑنے والے بائیں بازو کے واحد رہنما حمدین صباحی نے تین فیصد ووٹ حاصل کیے، جب کہ تقریباً چار فیصد ووٹوں کو منسوخ کر دیا گیا۔

رات کے وقت السیسی کی فتح کی اطلاعات آنے کے بعددارلحکومت آتش بازی اور پٹاخوں سے گونج اٹھا جب کہ سابق فوجی سربراہ کے حمایتی قومی پرچم لیے سڑکوں پر جشن مناتے رہے۔ سابق منتخب صدر محمد مرسی کی جماعت اخوان المسلمین، جس کے ممبران کی تعداد دس لاکھ سے بھی زیادہ ہے، نے انتخابات کے بائیکاٹ کا اعلان کیا تھا۔


خبر کا کوڈ: 387600

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/387600/صدارتی-انتخابات-میں-جنرل-السیسی-بھاری-اکثریت-سے-کامیاب

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org