QR CodeQR Code

باغیوں نے یوکرین کا فوجی ہیلی کاپٹر مار گرایا، جنرل سمیت 14 اہلکار ہلاک

29 May 2014 23:00

اسلام ٹائمز: غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق یوکرین کے صدر الیگزینڈر ٹرچینوو نے پارلیمنٹ کو بتایا کہ روس نواز علیحدگی پسندوں نے مشرقی علاقے سلووینسیک میں میزائل حملہ کیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ یوکرین کے مشرقی علاقے سلووینسیک میں روس نواز علیحدگی پسندوں نے فوجی ہیلی کاپٹر مار گرایا۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق یوکرین کے صدر الیگزینڈر ٹرچینوو نے پارلیمنٹ کو بتایا کہ روس نواز علیحدگی پسندوں نے مشرقی علاقے سلووینسیک میں میزائل حملہ کر کے فوجی ہیلی کاپٹر تباہ کر دیا جس کے نتیجے میں جنرل سمیت 14 اہلکار ہلاک ہو گئے۔ واضح رہے کہ یوکرین کے مشرقی علاقوں میں فوج اور روس نواز علیحدگی پسندوں کے درمیان گزشتہ کئی روز سے شدید جھڑپیں جاری ہیں۔ گزشتہ ہفتے بھی باغیوں کی جانب سے دونیستک کے ہوائی اڈے پر بھی قبضہ کرنے کی کوشش کی گئی لیکن سیکیورٹی فورسز نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے 100 حملہ آوروں کو ہلاک کر دیا تھا۔


خبر کا کوڈ: 387610

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/387610/باغیوں-نے-یوکرین-کا-فوجی-ہیلی-کاپٹر-مار-گرایا-جنرل-سمیت-14-اہلکار-ہلاک

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org