QR CodeQR Code

کراچی ٹارگٹ کلنگ میں سیاسی جماعتیں، کالعدم تنظیمیں اور لینڈ مافیا ملوث ہیں، شرجیل میمن

29 May 2014 23:56

اسلام ٹائمز: حیدرآباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے صوبائی وزیر اطلاعات نے کہا کہ دہشت گرد اگر ہماری فورسز اور اداروں کونشانہ بنائیں گے، تو جوابی کارروائی میں فورسز بھی چپ نہیں رہیں گی۔


اسلام ٹائمز۔ سندھ کے وزیر اطلاعات و بلدیات سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ کراچی ٹارگٹ کلنگ میں لینڈ مافیا، کالعدم تنظیمیں، بھتہ خور اور چند سیاسی جماعتوں کے عسکری ونگ ملوث ہیں۔ حیدرآباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شرجیل میمن نے کہا کہ کراچی میں ٹارگٹ کلنگ کا سلسلہ پچیس سال پرانا ہے، سندھ حکومت دہشتگردوں، لینڈ مافیا اور بھتہ خوروں کے خاتمے تک خاموش نہیں رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گرد اگر ہماری فورسز اور اداروں کونشانہ بنائیں گے، تو جوابی کارروائی میں فورسز بھی چپ نہیں رہیں گی۔ انہوں نے کہا کہ گورنر سندھ اچھا کام کر رہے ہیں۔ شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ عدالتوں میں جن کیسز کو تیزی سے چلنا چاہیئے، وہ اس تیزی سے نہیں چل رہے۔


خبر کا کوڈ: 387622

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/387622/کراچی-ٹارگٹ-کلنگ-میں-سیاسی-جماعتیں-کالعدم-تنظیمیں-اور-لینڈ-مافیا-ملوث-ہیں-شرجیل-میمن

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org