0
Friday 30 May 2014 11:15

14 اگست کو کراچی میں تحریک انصاف کی سونامی اپنے عروج پر ہوگی، راجہ اظہر خان

14 اگست کو کراچی میں تحریک انصاف کی سونامی اپنے عروج پر ہوگی، راجہ اظہر خان
اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کراچی ڈویژن کے رہنما راجہ اظہر خان نے کہا ہے کہ 14 اگست کو کراچی شہر میں ایکبار پھر تحریک انصاف کی سونامی اپنے عروج پر ہوگی، کراچی میں ہونے والا تحریک انصاف کا عظیم الشان جلسہ پاکستان کی سیاست میں نئے سمت کا تعین کرے گا، ماضی کی طرح اہلیان کراچی تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی آواز پر لبیک کہتے ہوئے پوری دنیا اور خصوصاً کرپٹ اور جاگیردارانہ سوچ رکھنے والے نام نہاد حکمرانوں کو یہ دکھا دیں گے کہ شہر کراچی انصاف پسندوں کا شہر ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز منظور کالونی جمشید ٹاﺅن میں تحریک انصاف کے کارکنان کے ایک اہم اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ راجہ اظہر خان نے کہا کہ اہلیان کراچی نے ہمیشہ سیاسی و جمہوری تحریکوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا ہے اور جس طرح گزشتہ سال 2013ء کے انتخابات میں کراچی کی عوام نے تحریک انصاف کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کیا ہے وہ کسی سے ڈھکی چھپی بات نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہر کراچی میں تحریک انصاف کو لاکھوں ووٹ ملنے کے بعد کچھ نام نہاد سیاسی جماعتوں کے پیٹ میں مروڑ پیدا ہو چکی ہے لیکن اہلیان کراچی اب بیدار ہو چکے ہیں وہ کسی کی دھونس دھمکیوں میں نہیں آئیں گے اور وہ اپنے اور اپنے بچوں کے بہتر مستقبل اور پاکستان کی بقاء و سلامتی کیلئے تحریک انصاف کے قائد چیئرمین عمران خان کے شانہ بشانہ ہونگے۔
خبر کا کوڈ : 387667
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش