QR CodeQR Code

کراچی میں ٹارگٹ کلنگ پر سندھ حکومت صرف زبانی جمع خرچ کر رہی ہے، ایم کیو ایم حقیقی

30 May 2014 11:25

اسلام ٹائمز: اپنے ایک بیان میں ایم کیو ایم حقیقی کی سینٹرل ایگزیکٹیو کمیٹی نے کہا کہ ٹارگٹ کلنگ میں اضافہ کے باعث اہلیانِ کراچی میں یہ تاثر پایا جاتا ہے کہ وزیراعظم صرف پنجاب کو فوقیت دیتے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ مہاجر قومی موومنٹ پاکستان کی سینٹرل ایگزیکٹیو کمیٹی نے کہا ہے کہ کراچی شہر میں جاری ٹارگٹڈ آپریشن کے باوجود ٹارگٹ کلنگ میں کوئی کمی نہیں آئی جبکہ سندھ حکومت زبانی جمع خرچ پر ہی کام چلانے کا فیصلہ کئے ہوئے ہے، حالات کنٹرول کرنے کے دعوے کرنے والے عوام کو بیوقوف بنا رہے ہیں۔ اپنے ایک بیان میں ایم کیو ایم حقیقی کی سینٹرل ایگزیکٹیو کمیٹی نے کہا کہ ستمبر 2011ء سے اب تک ہزار سے زائد شہری اور سو سے زیادہ پولیس و رینجرز اہلکار اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے لیکن صوبائی حکومت نے کسی قسم کی کارروائی کرنے کے بجائے دہشت گردوں کو حکومت کا حصہ بنا لیا جبکہ نتائج دینے والے اہل پولیس افسران کو فارغ کر دیا گیا۔ سینٹرل ایگزیکٹیو کمیٹی نے مزید کہا آپریشن کے باوجود ٹارگٹ کلنگ میں اضافہ ہو رہا ہے جس کی وجہ سے کراچی کی عوام میں یہ تاثر پایا جاتا ہے کہ وزیراعظم صرف پنجاب کو فوقیت دیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت اگر کراچی اور لاہور میں فرق نہیں سمجھتی اور شہر کو امن کا گہوارہ بنانا چاہتی ہے تو اسے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کرنے ہونگے اور مافیا طرز کی سیاست کرنے والوں سے سخت زبان میں بات کرنا ہوگی کیونکہ دہت گردوں کو اجلاسوں میں ساتھ بٹھانے اور مشورے طلب کرنے سے خون خرابے کا سلسلہ کبھی نہیں تھم سکتا۔


خبر کا کوڈ: 387673

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/387673/کراچی-میں-ٹارگٹ-کلنگ-پر-سندھ-حکومت-صرف-زبانی-جمع-خرچ-کر-رہی-ہے-ایم-کیو-حقیقی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org