QR CodeQR Code

وزیراعظم نے ساہیوال میں 1320 میگاواٹ کے کول پاور پلانٹ کا سنگ بنیاد رکھ دیا

30 May 2014 12:19

اسلام ٹائمز: پہلے مرحلے میں چھ سو ساٹھ میگاواٹ کے دو پلانٹ لگائے جائیں گے۔ منصوبہ نومبر 2016ء تک مکمل ہوگا۔


اسلام ٹائمز۔ بجلی بحران پر قابو پانے کیلئے حکومتی اقدامات جاری ہیں، وزیراعظم نواز شریف نے ساہیوال میں 1320 میگاواٹ کے کول پاور پلانٹ کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔  ساہیوال میں لوئر باری دوآب کے قریب تیرہ سو بیس میگاواٹ کول پاور پلانٹ کے سنگ بنیاد کی تقریب ہوئی، وزیراعظم نواز شریف نے منصوبے کا سنگ بنیاد رکھا اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف، چینی انجینئرز اور دیگر وزراء بھی شریک تھے۔ پہلے مرحلے میں چھ سو ساٹھ میگاواٹ کے دو پلانٹ لگائے جائیں گے۔ منصوبہ نومبر دو ہزار سولہ تک مکمل ہوگا۔


خبر کا کوڈ: 387680

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/387680/وزیراعظم-نے-ساہیوال-میں-1320-میگاواٹ-کے-کول-پاور-پلانٹ-کا-سنگ-بنیاد-رکھ-دیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org