QR CodeQR Code

پارا چنار، پولٹری ہڑتال کی وجہ سے گوشت فروشوں کا بھی کل سے ہڑتال کا اعلان

31 May 2014 20:02

اسلام ٹائمز: قصائیوں کا کہنا ہے کہ ایک ہفتے سے جاری ہڑتال کے باعث انکے پاس جانور ختم ہوگئے ہیں اور حکومت کی جانب سے پرمٹ نہیں مل رہا ہے۔ کل سے انکی دکانیں بھی بند ہونگی۔


اسلام ٹائمز۔ کرم ایجنسی میں مرغی فروشوں کی ہڑتال کے باعث قصائیوں نے بھی دکانیں بند کرنے کا اعلان کیا ہے اور ہوٹلز کا کاروبار بھی ہڑتال کے باعث ماند پڑ گیا ہے۔ کرم ایجنسی میں پولٹری ایسوسی ایشن نے اپنے مطالبات کے حق میں ایک ہفتے سے احتجاجًا ہڑتال شرع کردی ہے۔ مرغی فروشوں کا کہنا ہے کہ کرم ایجنسی کیلئے مرغیوں کا یومیہ کوٹہ بڑھانے تک احتجاج جاری رہے گا۔ چکن کی نایابی کے باعث قصائیوں کی دکانوں پر رش بڑھ گیا ہے۔ تاہم قصائیوں کا کہنا ہے کہ ایک ہفتے سے جاری ہڑتال کے باعث انکے پاس جانور ختم ہوگئے ہیں اور حکومت کی جانب سے پرمٹ نہیں مل رہا۔ کل سے انکی دکانیں بھی بند ہونگی۔ پارا چنار سمیت کرم ایجنسی بھر میں چکن اور گوشت نہ ملنے کی وجہ سے ہوٹلز کا کاروبار بھی متاثر ہوگیا ہے۔ اور ہوٹلز مالکان کا کہنا ہے کہ اگر گوشت اور چکن دستیاب نہ ہوا تو مجبورًا ہوٹل بھی بند کرینگے۔


خبر کا کوڈ: 387837

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/387837/پارا-چنار-پولٹری-ہڑتال-کی-وجہ-سے-گوشت-فروشوں-کا-بھی-کل-اعلان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org