QR CodeQR Code

فوج کسی بھی جارحیت سے نمٹنے کیلئے تیار ہے، آرمی چیف راحیل شریف

30 May 2014 22:30

اسلام ٹائمز: کمانڈ ائنڈ اسٹاف کالج کوئٹہ میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف کا کہنا تھا کہ فوج کی دوسری سروسز کے ساتھ ہم آہنگی ہے اور ایک دہائی سے راویتی اور نیم روایتی خطرات کے خلاف صف آراء ہے۔ پوری دنیا نے پاک فوج کی کامیابیوں اور قربانیوں کو سراہا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ فوج کسی بھی جارحیت کو روکنے اور شکست دینے کیلئے مکمل تیار ہے۔ پاک فوج، قومی اتحاد اور ہم آہنگی کی علامت ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج کوئٹہ کا دورہ کیا اور اس موقعے پر کورس کے شرکاء سےخطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ فوج کی دوسری سروسز کے ساتھ ہم آہنگی ہے اور ایک دہائی سے راویتی اور نیم روایتی خطرات کے خلاف صف آراء ہے۔ پوری دنیا نے پاک فوج کی کامیابیوں اور قربانیوں کو سراہا ہے۔ جنرل راحیل شریف نے کہا کہ مستقبل کی قیادت کو عالمی اور علاقائی صورتحال سے باخبر رہنا اور اپنی پیشہ وارانہ بہتری پر توجہ مرکوز کرنا ہوگی۔

دیگر ذرائع کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ پاک فوج ہر قسم کے خطرے یا جارحیت سے نمٹنے اور شکست دینے کے لیے تیار ہے، پاک فوج اپنی شاندار روایات کو برقرار رکھے گی۔ کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج کوئٹہ میں کورس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہا کہ پاک فوج روایتی اور غیر روایتی خطرات کے خلاف مختلف محاذوں پر بےمثال تیاری کے ساتھ چوکس ہے۔ آرمی چیف کا کہنا تھا کہ پاک فوج کی کامیابیوں اور قربانیوں کی دنیا معترف ہے اور اسے سراہتی بھی ہے۔ اس سے پہلے کوئٹہ پہنچنے پر کمانڈر سدرن کمانڈ، لیفٹیننٹ جنرل نصیر خان جنجوعہ نے آرمی چیف کا استقبال کیا۔


خبر کا کوڈ: 387857

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/387857/فوج-کسی-بھی-جارحیت-سے-نمٹنے-کیلئے-تیار-ہے-آرمی-چیف-راحیل-شریف

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org