0
Thursday 30 Sep 2010 18:59

کراچی،علامہ حسن ترابی قتل کیس،تین ملزمان کو سزائے موت،تین کو عمر قید

کراچی،علامہ حسن ترابی قتل کیس،تین ملزمان کو سزائے موت،تین کو عمر قید
کراچی:اسلام ٹائمز-کراچی میں انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج آنند رام ہوتوانی نے تحریک اسلامی صوبہ سندھ کے سربراہ اور متحدہ مجلس عمل صوبہ سندھ کے نائب صدر علامہ حسن ترابی کے مقدمہ قتل میں تین ملزمان کو سزائے موت اور تین ملزمان کو عمر قید کی سزا سنانے کا حکم دیا،ملزمان کو ایک لاکھ جرمانہ بھی ادا کرنا ہو گا۔ 
علامہ حسن ترابی 14 جولائی 2006ء کو ایم ایم اے کے تحت اسرائیل کے کیخلاف ایک ریلی سے خطاب کر کے واپس گھر جا رہے تھے کہ سچل تھانے کے علاقے میں خودکش حملہ کر کے انھیں اور ان کے بھتیجے علی عمران کو شہید کر دیا گیا تھا،اس سے 4ماہ قبل انھی ملزمان نے مبینہ ٹاون تھانے کی حدود میں ٹھیلے پر بم نصب کر کے علامہ حسن ترابی کو شہید کرنے کی ناکام کوشش کی تھی۔عدالت نے دونوں مقدمات کی سماعت سینٹرل جیل میں کرنے کے بعد اپنا فیصلہ محفوظ کر لیا تھا۔آج فیصلہ سناتے ہوئے ملزمان سلطان محمد، محمد امین اور رحمن کو سزائے موت جبکہ اکبر خان،رحیم اللہ اور اشفاق کو عمر قید کی سزا سنائی،تمام ملزمان کو ایک ایک لاکھ جرمانہ بھی دینا ہو گا۔ 
اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی میں انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے علامہ حسن ترابی کیس کے تین ملزمان کو سزائے موت اور تین کو عمر قید کی سزا سنا دی گئی ہے۔ عدالت کے جج جسٹس آنند رام نے لشکر جھنگوی سے تعلق رکھنے والے تین ملزمان امین،سلطان اور رحمان کو سزائے موت اور تین ملزمان اشفاق اکبر اور رحیم اللہ کو عمر قید کی سزا سنا دی ہے۔ان ملزمان نے حملہ آور کو جائے وقوع پر پہنچانے میں معاونت کی تھی۔اس موقع پر ملزمان اور ان کے وکیل کا کہنا تھا کہ ان پر بے بنیاد الزام عائد کیا گیا ہے۔وہ اس الزام کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں اپیل دائر کریں گے۔ علامہ حسن ترابی اور ان کے بھتیجے کو جولائی دو ہزار چھ میں خودکش حملے میں قتل کر دیا گیا تھا۔

خبر کا کوڈ : 38787
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش