QR CodeQR Code

جموں و کشمیر بھارت کا اٹوٹ انگ، دفعہ 370 پر تنازعہ غیر ضروری، بی جے پی

31 May 2014 08:17

اسلام ٹائمز: بھارتی وزیر زراعت رادھا موہن سنگھ نے نامہ نگاروں کی طرف سے دفعہ 370 کے بارے میں پوچھے گئے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ دفعہ 370 اور کامن سیول کوڈ جیسے مسائل پر کھلی بحث کی جانی چاہئے۔


اسلام ٹائمز۔ دفاعی امور کے مرکزی وزیر مملکت راؤ اندرجیت سنگھ نے دفعہ 370 پر تنازعہ کو غیر ضروری قرار دیتے ہوئے کہا کہ ابھی حکومت نے اپنا کام کاج پوری طرح سے سنبھالا بھی نہیں ہے، ان کا کہنا تھا کہ کوئی اس حقیقت سے انکار نہیں کرسکتا کہ جموں و کشمیر بھارت کا اٹوٹ انگ ہے اور ہمیشہ رہے گا لیکن ابھی جبکہ حکومت نے پوری طرح سے اپنا کام کاج نہیں سنبھالا ہے، دفعہ 370 کو لیکر کھڑا ہونے والا تنازعہ غیر ضروری نظر آرہا ہے اور اسے ترک کیا جانا چاہئے، بھارتی وزیر زراعت رادھا موہن سنگھ نے نامہ نگاروں کی طرف سے دفعہ 370 کے بارے میں پوچھے گئے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ دفعہ 370 اور کامن سیول کوڈ جیسے مسائل پر کھلی بحث کی جانی چاہئے، اس سلسلے میں ان کا کہنا تھا کہ دفعہ 370 اور کامن سیول کوڈ پر کھلی بحث کرانے میں کوئی برائی نہیں ہے، ہمیں ان معاملات کی اچھائیوں اور برائیوں پر تبادلہ خیال کرنے سے دور نہیں بھاگنا چاہئے۔


خبر کا کوڈ: 387891

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/387891/جموں-کشمیر-بھارت-کا-اٹوٹ-انگ-دفعہ-370-پر-تنازعہ-غیر-ضروری-بی-جے-پی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org