0
Saturday 31 May 2014 15:46

کراچی میں وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت امن و امان سے متعلق اجلاس

کراچی میں وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت امن و امان سے متعلق اجلاس
اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کی زیرِ صدارت شہر کراچی میں امن و امان سے متعلق اجلاس میں کراچی ٹارگٹڈ آپریشن پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ ہاؤس کراچی میں وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کے زیرِ صدارت ہونے والے اجلاس میں وزیر اطلاعات، سیکریٹری داخلہ، ڈی جی رینجرز، آئی جی سندھ اور ایڈووکیٹ جنرل سندھ نے شرکت کی۔ اجلاس میں کراچی ٹارگٹڈ آپریشن پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا، جبکہ صوبے بھر کی امن و امان کی صورت حال پر بھی غور کیا گیا۔ واضح رہے کہ کراچی میں جاری شیعہ مسلمانوں کی ٹارگٹ کلنگ کے خلاف مجلس وحدت مسلمین کی جانب سے یکم جون بروز اتوار کو وزیراعلیٰ ہاؤس کے گھیراؤ اور لبیک یاحسین مارچ کا اعلان کیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 388067
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش