0
Thursday 30 Sep 2010 22:38

پاکستان کے سیلاب متاثرین کے لئے ایران سے مزید امدادی کارواں

پاکستان کے سیلاب متاثرین کے لئے ایران سے مزید امدادی کارواں
تہران:اسلام ٹائمز-اسلامی جمہوریہ ایران پاکستان کے سیلاب متاثرین کے لئے مزید ایک سو پچاس امدادی ٹرک روانہ کر رہا ہے۔ارنا کی رپورٹ کے مطابق ایران کے صوبہ سیستان وبلوچستان کے ڈپٹی گورنر ابراہیم عزیزی نے بتایا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے عوام کی جانب سے ایک سو پچاس امدادی ٹرک پاکستان جانے کے لئے تیار کھڑے ہيں،جن میں تین ہزار ٹن امدادی سامان بھرا ہوا ہے۔
صوبہ سیستان وبلوچستان کے ڈپٹی گورنر کے مطابق اس امدادی قافلے کو سنیچر کے دن پاکستان کے لئے روانہ کیا جائے گا۔ابراہیم عزیزی نے بتایا کہ اب تک ملت ایران کی جانب سے زمینی،فضائی اور بحری راستوں سے بھاری مقدار میں امدادی ساز و سامان پاکستان کے سیلاب متاثرین کے لئے روانہ کیا جا چکا ہے۔رپورٹ کے مطابق پاکستان کے سیلاب متاثرین کے لئے اسلامی جمہوریہ ایران کی جانب سے سیکڑوں ٹرکوں،کینٹینروں،ٹرینوں اور ہوائی جہاز کے ذریعے بھیجی جانے والی غیرنقدی امداد میں خیمے،کمبل،دوائيں،کھانے پینے کی چیزیں،لباس اور مختلف اشیاء شامل ہیں اور اس کا سلسلہ اب بھی جاری ہے۔
واضح رہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے پاکستان کے سیلاب متاثرین کے لئے دو سوملین ڈالر نقدی امداد دینے کا بھی اعلان کیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 38811
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش