QR CodeQR Code

اراض کارکن تمام اختلافات بھلا کر متحد ہو جائیں

عام انتخابات میں کھلی دھاندلی کے باوجود جمہوریت کی بقاء کیلئے نتائج کو تسلیم کیا، آصف زرداری

31 May 2014 19:55

اسلام ٹائمز: پارٹی کنونشن سے ٹیلفونک خطاب کرتے ہوئے سابق صدر کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی نے ہمشہ جمہوریت کی بقا کے لیے جدوجہد کی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین سابق صدر آصف زرداری نے کہا ہے کہ انتخابات میں دھاندلی کے باوجود جمہوریت کے لیے نتائج قبول کیے جو کھیل کھیلا جا ر ہا ہے اس سے واقف ہیں لیکن کسی کو جمہوریت پر شب خون نہیں مارنے دیں گے۔  پارٹی کنونشن سے ٹیلفونک خطاب کرتے ہوئے سابق صدر کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی نے ہمشہ جمہوریت کی بقا کے لیے جدوجہد کی ہے۔ جمہوری اداروں کے خلاف ہر سازش کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے۔ عام انتخابات میں کھلی دھاندلی ہوئی لیکن اس کے باوجود جمہوریت کی بقاء کے لیے نتائج کو تسلیم کیا۔ ملک میں جو کھیل کھیلا جا رہا ہے اس سے واقف ہیں لیکن کسی کو جمہوریت پر شب خون نہیں مارنے دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ناراض کارکن تمام اختلافات بھلا کر متحد ہو جائیں۔


خبر کا کوڈ: 388112

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/388112/عام-انتخابات-میں-کھلی-دھاندلی-کے-باوجود-جمہوریت-کی-بقاء-کیلئے-نتائج-کو-تسلیم-کیا-آصف-زرداری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org