QR CodeQR Code

علامہ ساجد نقوی کی شہید ڈاکٹر فیصل کے گھر پر انکے خانوادہ سے تعزیت

31 May 2014 20:54

اسلام ٹائمز: اس موقع پر سربراہ اسلامی تحریک نے ایف آئی آر میں دہشتگردی کی دفعات شامل کرانے پر زور دیا۔ شہید ڈاکٹر فیصل کے لواحقین سے بات کرتے ہوئے انہوں نے پولیس اور ایجنسیوں کی نااہلی اور قاتلوں کی تاحال عدم گرفتاری پر سخت تشویش کا اظہار کیا۔


اسلام ٹائمز۔ اسلامی تحریک پاکستان کے سربراہ علامہ سید ساجد علی نقوی کی حسن ابدال میں شہید ڈاکٹر فیصل منظور کے اہل خانہ سے تعزیت، دہشت گردی کی شدید مذمت، ایف آئی آر میں دہشت گردی کی دفعات شامل کرانے کی تاکید۔ تفصیلات کے مطابق گذشتہ دنوں حسن ابدال میں ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بننے والے ڈاکٹر فیصل اور ڈاکٹر بابر کے اہل خانہ سے علامہ ساجد نقوی نے تعزیت کی، اس موقع پر انہوں نے ایف آئی آر میں دہشت گردی کی دفعات شامل کرانے پر زور دیا۔ شہید ڈاکٹر فیصل کے لواحقین سے بات کرتے ہوئے علامہ ساجد نقوی نے پولیس اور ایجنسیوں کی نااہلی اور قاتلوں کی تاحال عدم گرفتاری پر سخت تشویش کا اظہار کیا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ملک کی ایجنسیاں اور قانون نافذ کرنے والے ادارے جلد از جلد قاتلوں کو گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دلوائیں۔


خبر کا کوڈ: 388119

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/388119/علامہ-ساجد-نقوی-کی-شہید-ڈاکٹر-فیصل-کے-گھر-پر-انکے-خانوادہ-سے-تعزیت

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org